09:00 pm
اسد عمر کواڈیالہ جیل سے رہاکردیاگیا

اسد عمر کواڈیالہ جیل سے رہاکردیاگیا

09:00 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کو جیل سے رہا کردیا گیا، اسد عمر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر رہا کیا گیا ہے ۔ اے آروائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پراڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ رہائی کے بعد اسد عمر کی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاری کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا
لیکن اسد عمر کو گرفتار نہیں کیا گیا ۔ تاہم اسد عمر رہائی کے بعد اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر ایک سے اپنی گاڑی میں روانہ ہوگئے ۔ یاد رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ٹویٹس ڈیلیٹ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بدھ کو یہاں کیس کی سماعت کی ۔ اس موقع پر اسد عمر کی جانب سے بابر اعوان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے تین ایم پی او کے تحت اسد عمر کی گرفتاری کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اسد عمر کو کسی بھی پر تشدد احتجاج کا حصہ نہ بننے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی نہ کرنے کا بیان حلفی بھی جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ سماعت کے دوران معزز عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر اسد عمر کی جانب سے بیان حلفی کی خلاف ورزی ہوئی تو وہ اپنا سیاسی کیریئر بھول جائیں۔ نیوزایجنسی کے مطابق مزید برآں عدالت عالیہ نے اسد عمر کو ٹوئٹس بھی ڈیلیٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اپنے ریمارکس میں وکیل بابر اعوان کو ہدایت کی کہ اسد عمر کے دو ٹویٹس فوراً ڈیلیٹ کرائیں۔ بابر اعوان نے عدالت میں موقف اپنایا کہ یہ خبر ہے لیکن ہم آپ کے حکم کی تعمیل کریں گے۔

تازہ ترین خبریں

نئی حلقہ بندیاں اور ردوبدل مسترد، اے این پی کا عدالت جانے کا اعلان

نئی حلقہ بندیاں اور ردوبدل مسترد، اے این پی کا عدالت جانے کا اعلان

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،غفورحیدری

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،غفورحیدری

امریکی   موقف میں  تبدیلی نہیں آئی،پاکستان  منصفانہ الیکشن کی حمایت   کرتے ہیں ، میتھیو ملر

امریکی موقف میں تبدیلی نہیں آئی،پاکستان منصفانہ الیکشن کی حمایت کرتے ہیں ، میتھیو ملر

استور ضمنی الیکشن  ،پی ٹی آئی کے خورشید خان نے میدان مار لیا

استور ضمنی الیکشن ،پی ٹی آئی کے خورشید خان نے میدان مار لیا

فل کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف  سماعت  3 اکتوبر کو ہوگی

فل کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف سماعت 3 اکتوبر کو ہوگی

پنجاب میں آشوب چشم کا وائرس آؤٹ آف کنٹرول ، لاکھوں متاثر

پنجاب میں آشوب چشم کا وائرس آؤٹ آف کنٹرول ، لاکھوں متاثر

عید میلاد النبی کی اصل خوشی نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرنے میں ہے، محسن نقوی

عید میلاد النبی کی اصل خوشی نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرنے میں ہے، محسن نقوی

ہنگو کی نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

ہنگو کی نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

مستونگ  دھماکا ، کتنے افراد شہید اورکتنے زخمی ہو گئے؟؟؟  تمام تازہ ترین تفصیلات جانیں خبر

مستونگ دھماکا ، کتنے افراد شہید اورکتنے زخمی ہو گئے؟؟؟ تمام تازہ ترین تفصیلات جانیں خبر

چھ ملکی وویمن فٹ بال ٹورنامنٹ،پاکستان نےلاؤس کو ہرا کرپانچویں پوزیشن حاصل کرلی

چھ ملکی وویمن فٹ بال ٹورنامنٹ،پاکستان نےلاؤس کو ہرا کرپانچویں پوزیشن حاصل کرلی

اے این ایف کی  کارروائیاں،2 من سے زائد منشیات برآمد

اے این ایف کی کارروائیاں،2 من سے زائد منشیات برآمد

ملکی  زرمبادلہ کے  ذخائر 13 ارب 16 کروڑ  ڈالر  رہ  گئے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 16 کروڑ ڈالر رہ گئے

صدر مملکت   اور نگران وزیراعظم  کی جشن میلاد نبی ؐ پر  امت مسلمہ کو مبارکباد

صدر مملکت اور نگران وزیراعظم کی جشن میلاد نبی ؐ پر امت مسلمہ کو مبارکباد

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ،وفاقی دارلحکومت میں 31  توپوں کی سلامی

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ،وفاقی دارلحکومت میں 31 توپوں کی سلامی