07:01 pm
کیپیٹل ہل میں جو سزائیں دی گئیں اگر وہ جائز ہیں تو یہاں بھی جائز ہیں: وزیراعظم

کیپیٹل ہل میں جو سزائیں دی گئیں اگر وہ جائز ہیں تو یہاں بھی جائز ہیں: وزیراعظم

07:01 pm

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپیٹل ہل میں جو سزائیں دی گئیں اگر وہ جائز ہیں تو یہاں بھی جائز ہیں، بڑے بڑے حادثے ہوئے مگر کسی لیڈر نے فوجی تنصیبات پر حملےکا نہیں کہا۔ وزیراعظم نے کراچی میں کے فور منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی اور خطاب میں کہا کہ آج یہاں تفصیلی اور پر مغز تقریریں ہوئی ہیں، کراچی شہر کی دونوں جماعتیں وفاق کا حصہ ہیں، خوشی ہوئی
کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے میٹھی باتیں کی، پاکستان کو اس کا کھویا ہوا مقام دلائیں گے جس طرح کے فور پر سیاست کی گئی وہ انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ کراچی کے کروڑوں لوگوں کو پانی پہنچانے کیلئے وزیراعلیٰ کا ہاتھ پکڑا جاتا، اس کو (عمران خان) کوئی فکر نہیں تھی، پاکستان کے ہر منصوبے پر ان کی یہی انا پرور سوچ تھی، روایات اور اچھے انداز میں گفتگو کرنا انہوں نے سیکھا نہیں تھا، چور کا نعرہ لگانے والا اب خود کیس میں آیا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ آج چینلج ہے کہ ہمیں اس منصوبے کو فی الفور مکمل کروانا ہے، میں یقین دلاتا ہوں کہ میرے لیے کے فور منصوبہ تمام منصوبوں سے اہم ہے، اگر صاف پانی پینے کےلیے نہیں تو کہاں کی آسودہ زندگی، جو شہر سب سے بڑا کماؤ شہر ماں کی طرح سب کو گود میں لیا ہو، جو شہر سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہوں وہاں پانی پر سیاست ظلم عظیم ہے، جو ہوگیا وہ ہوگیا، یقین دلاتا ہوں کہ بجٹ میں کےفور کو پہلی ترجیح دونگا۔ سانحہ 9 مئی پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھاکہ بڑے بڑے حادثے ہوئے مگر کسی لیڈر نے فوجی تنصیبات پر حملےکا نہیں کہا، 9 مئی کو ہمارے عظیم شہدا کی یادگاروں پر ان جتھوں نے عمران نیازی کی ہدایت پر حملے کیے، حکومتی اتحاد اور پارلیمان نے سازشوں کو دفن کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کیپیٹل ہل میں جو سزائیں دی گئیں اگر وہ جائز ہیں تو یہاں بھی جائز ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکا میں 2021 میں کیپیٹل ہل (امریکی ایوان نمائندگان) پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے حملےکے مقدمے میں حملہ آوروں کے سرغنہ اسٹیورٹ رہوڈز کو 18 سال قیدکی سزا سنائی گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا

حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا

گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا

گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا

ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر

ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

توشہ خانہ  کیس  آصف علی زرداری  اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

توشہ خانہ کیس آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل  کی ضمانت  منظور کر لی گئی

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل کی ضمانت منظور کر لی گئی

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

خالصتان  تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا

خالصتان تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا