08:30 pm
میں خود بھی ٹینکر سے پانی خریدتا ہوں، کراچی کو شہباز اسپیڈ کی ضرورت ہے، بلاول

میں خود بھی ٹینکر سے پانی خریدتا ہوں، کراچی کو شہباز اسپیڈ کی ضرورت ہے، بلاول

08:30 pm

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں خود بھی ٹینکر سے پانی خریدتا ہوں، کراچی کو بھی شہباز اسپیڈ کی ضرورت ہے، کراچی پر توجہ دیں تو عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) سے نجات مل سکتی ہے۔ کراچی میں کے فور منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی کے منصوبوں کو بھی شہباز اسپیڈ دلوائی
جائے کیونکہ کراچی کو بھی شہباز اسپیڈ کی ضرورت ہے، ہم چاہتے ہیں کہ وزیراعظم شہباز شریف اسی طرح کراچی آتے رہیں۔ پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں کو اندازہ ہی نہیں سیلاب سے کیا تباہی ہوئی، مون سون سے کراچی کے انفرا اسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ بلوچستان اور سندھ کے عوام کے لیے ڈی سیلینیشن کا نظام لانا ہوگا، شہبازشریف ہمارے وزیراعظم ہیں،آپ ہی ملک کے مسائل حل کریں گے۔ بلاول بھٹو زراری نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم کی کارکردگی کی وجہ سے ایک سال میں زمین آسمان کا فرق آچکا ہے،جب قائم علی شاہ وزیراعلی تھے تو دو بار کے فور پر بریفنگ دی گئی۔ ہم کراچی پر توجہ دیں تو آئی ایم ایف سے نجات مل سکتی ہیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ملک کا سب سے غیرمقبول ادارہ واپڈا ہے،جس کی وجہ سے ہمارے ایم این ایز اور ایم پی ایز حلقوں میں نہیں جاسکتے۔ ملک کی موجودہ صورت حال پر بلاول نے کہا کہ شرجیل میمن نے 2 سال جیل میں گزارے تھے، جس وقت پی پی رہنما گرفتار تھے تو چیف جسٹس گڈ ٹو سی کہنے جیل تک آجاتے تھے۔ ان کاکہنا تھاکہ پوچھتا ہوں اگر9 مئی کی سازش نائن زیرویابلاول ہائوس میں تیارہوتی توکیا ردعمل ہوتا؟ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا چاہتے۔ پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہم آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں آپ اپنی ایک ٹیم بنائیں جو ان مسائل کو حل کرے، جب ہم کسانوں کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں تو وہ پوری معیشت کو سنبھالتے ہیں۔ ان کا کہنا مزید تھا کہ ایم کیو ایم کے دوست جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہوئے، ان کو زبردستی یہ دن دیکھنا پڑے، شروع میں ہم تو ان کے خلاف کیسز نہیں لائے ہم سیاسی انتقام کا تاثر نہیں دینا چاہتے تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب عمران خان کو عدالت بلایا جاتا ہے اور وہ نہیں جاتے تو جواب میں پی ٹی آئی زمان پارک کو میدان جنگ بنادیتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

توشہ خانہ  کیس  آصف علی زرداری  اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

توشہ خانہ کیس آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل  کی ضمانت  منظور کر لی گئی

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل کی ضمانت منظور کر لی گئی

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

خالصتان  تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا

خالصتان تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا

کہاں بارش  اور کہاں موسم  خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات نے  خوشخبری دیدی

کہاں بارش اور کہاں موسم خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات نے خوشخبری دیدی

شہباز شریف لاہور پہنچ گئے ، نوازشریف 21 اکتوبر کو ہی وطن واپس آئیں گے ، اہم اعلان

شہباز شریف لاہور پہنچ گئے ، نوازشریف 21 اکتوبر کو ہی وطن واپس آئیں گے ، اہم اعلان

الیکشن کمیشن  نے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی

نگران  وزیراعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے  ، اہم ملاقاتیں متوقع

نگران وزیراعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ، اہم ملاقاتیں متوقع

اینکر خالد جمیل کی درخواست ضمانت پر سماعت 28 ستمبر تک ملتوی

اینکر خالد جمیل کی درخواست ضمانت پر سماعت 28 ستمبر تک ملتوی

آشوب چشم  کیسز میں اضافہ ،پنجاب بھر  کے سکولوں میں  ہفتہ وار چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ

آشوب چشم کیسز میں اضافہ ،پنجاب بھر کے سکولوں میں ہفتہ وار چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نےمالی گوشوارے جمع کروانےکیلئےوقت مانگ لیا

پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نےمالی گوشوارے جمع کروانےکیلئےوقت مانگ لیا

نواز شریف کا 3  اسلامی ممالک کے دورے کافیصلہ،پاکستان پہنچتے ہی قوم کو خوشخبریاں ملیں گی، پارٹی ذرائع

نواز شریف کا 3 اسلامی ممالک کے دورے کافیصلہ،پاکستان پہنچتے ہی قوم کو خوشخبریاں ملیں گی، پارٹی ذرائع

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخات کے حوالے سےاعلان عدالت میں چیلنج

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخات کے حوالے سےاعلان عدالت میں چیلنج