06:59 pm
پی ٹی آئی کی ٹوٹ پھوٹ کے بعد جہانگیر ترین سیاسی محاذ پر سرگرم

پی ٹی آئی کی ٹوٹ پھوٹ کے بعد جہانگیر ترین سیاسی محاذ پر سرگرم

06:59 pm

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ٹوٹ پھوٹ کے بعد سینئر سیاستدان جہانگیر ترین سے سیاسی شخصیات نے رابطے تیز کر دیئے۔ جہانگیر ترین سے پاکپتن کے سابق ایم این اے محمد شاہ کھگہ نے لاہور میں ملاقات کی، ملاقات میں سابق رکن پنجاب اسمبلی سعید اکبر نوانی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عون چودھری بھی شریک تھے، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور آئندہ
کے لائحہ عمل پر مشاورت ہوئی۔ پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین سے مختلف سیاسی شخصیات کے رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، جہانگیر ترین ملاقاتوں اور مشاورت کے بعد جلد اپنے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ بعدازاں جہانگیر ترین سے پی ٹی آئی کے سابق رہنما ڈاکٹر امجد نے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور آئندہ لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی، ڈاکٹر امجد کے صاحبزادے بھی اس موقع پر موجود تھے۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر امجد نے کچھ دن قبل ہی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، وہ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کے علاوہ عمران خان کے فوکل پرسن برائے ٹریڈ یونینز اور رکن سینٹرل کور کمیٹی تھے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین نے قومی سطح پر نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی کی تشکیل کے سلسلے میں جہانگیر ترین کراچی، اندرون سندھ، کے پی اور بلوچستان سے بھی اہم رہنماؤں سے رابطے میں ہیں، متعدد رہنماؤں نے جہانگیر ترین کے ساتھ شمولیت کیلئے رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سری لنکن حکومت کی معاشی بحران سے نکلنے کی کوششیں رنگ لے آئیں

سری لنکن حکومت کی معاشی بحران سے نکلنے کی کوششیں رنگ لے آئیں

اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

نوجوانوں کی نمائندگی کوئی کھلاڑی نہیں میں کروں گا، بلاول بھٹو

نوجوانوں کی نمائندگی کوئی کھلاڑی نہیں میں کروں گا، بلاول بھٹو

پرویز الہیٰ کی گاڑی عدالت آتے ہوئے حادثے کا شکار

پرویز الہیٰ کی گاڑی عدالت آتے ہوئے حادثے کا شکار

2024 نصف دنیا کیلیے انتخابات  کا سال،دنیا میں کیا بڑی تبدیلیاں  آنیوالی ہیں ؟

2024 نصف دنیا کیلیے انتخابات کا سال،دنیا میں کیا بڑی تبدیلیاں آنیوالی ہیں ؟

سکولوں میں 22دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

سکولوں میں 22دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

پی ٹی آئی نے مقدمات اور گرفتاریوں پر چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

پی ٹی آئی نے مقدمات اور گرفتاریوں پر چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

عمران خان کے بغیر پی ٹی آئی کچھ نہیں ،لطیف کھوسہ

عمران خان کے بغیر پی ٹی آئی کچھ نہیں ،لطیف کھوسہ

بشریٰ بی بی اور عمران خان کی بہنوں کے اختلافات سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آگئی

بشریٰ بی بی اور عمران خان کی بہنوں کے اختلافات سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آگئی

چین کا پاکستان کوبڑا تحفہ،اب پاکستان بھی آسمانی بجلی گرنے  کی بروقت پیشگوئی کر سکےگا

چین کا پاکستان کوبڑا تحفہ،اب پاکستان بھی آسمانی بجلی گرنے کی بروقت پیشگوئی کر سکےگا

عا م انتخا با ت ، الیکشن کمیشن آج حلقہ بندیوں کی اشاعت کر  ئیگا

عا م انتخا با ت ، الیکشن کمیشن آج حلقہ بندیوں کی اشاعت کر ئیگا

جنوبی پنجاب ، بجلی چوروں کیخلاف  کارروائیاں تیز11 کنکشنز منقطع،112 مقدمات درج

جنوبی پنجاب ، بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں تیز11 کنکشنز منقطع،112 مقدمات درج

توہین الیکشن کمیشن کیس ،عمران خان پر فرد جرم عا ئد نہ ہو سکی

توہین الیکشن کمیشن کیس ،عمران خان پر فرد جرم عا ئد نہ ہو سکی

لاہور میں گزشتہ رات بارش سے فضائی آلودگی میں معمولی کمی

لاہور میں گزشتہ رات بارش سے فضائی آلودگی میں معمولی کمی