10:54 am
مرکزی رہنما پی ٹی آئی مراد سعید منظر عام پرآگئے ، اہم آڈیو پیغام جاری

مرکزی رہنما پی ٹی آئی مراد سعید منظر عام پرآگئے ، اہم آڈیو پیغام جاری

10:54 am

اسلام آباد: رہنماتحریک انصاف مراد سعید کا ٹویٹر پر خصوصی آڈیو پیغام جاری کردیا۔مراد سعید نے
پی ڈی ایم حکومت پر کئی سوال اٹھادئیے، مراد سعید کا کہنا تھا کہ جب دہشتگردی جنگ شروع ہوئی تب میری عمر 18 سال تھی، ہم بے گھر ہوئے، میں نے اپنے بزرگوں کو گلتے دیکھا، ، پھلوں کی آبیاری کرنے والی ماں زندہ لاش بن گئی، نیشنل کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے کے خواب دیکھتا تھا اسکا مستقبل تاریک ہوگیا، بہنوں کو راشن کیلئے لائینوں میں لگتے دیکھا، پردیس میں باپ سسک کے روتے تھے جس گھر کو عمر لگا کے بنایا وہ مٹی کا ڈھیر ہوگیا، لیکن ہماری زبانوں پر شکوہ تک نہیں آیا، ایک لمحے کیلئے بھی پاکستان کا برا نہیں چاہا، ہم نےلاشوں کے ٹکڑے سمیٹے ، مراد سعید کا کہنا تھا کہ آج جو ہم پر دہشت گردی اور غداری کے فتوے لگاتے ہیں یہ لوگ کون ہیں؟ قوم ان لوگوں کی تاریخ جانتی ہیں انہوں نے اپنے آپ کو صاف کر کے ڈان لیکس کے ذریعے اپنے ہی ادارے اور فوج پر غداری اور دہشت گردی کا الزام لگایا، پی ڈی ایم کا آغاز کیا تو پہلے ہی پروگرام میں اس پلیٹ فارم سے انھوں نے پاکستان اور پاکستانی اداروں کے بارے میں زہر اگلا، انھوں نے بلوچستان میں لگی سرحد پر امن کی باڑ کو اکھاڑنے کی باتیں کیں، انھوں نے پاکستان کو تقسیم کرنے کی باتیں کیں، آزاد بلوچستان کا نعرہ لگایا، سندھو دیش کا نعرہ لگا، جاگ پنجاب جاگ کا نعرہ لگا، پختونستان بنانے کی بات ہوئی، جو ملک سے غداری کے مرتکب ہورہے ہیں وہ ٹولہ ہمیں حب الوطنی کا درس دے رہا ہے ، مراد سعید کا کہنا ہے کہ حب الوطنی ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتی ہے ، ،پی ڈی ایم نے پاکستان اور اداروں کے خلاف زہر اگلا،لندن میں بیٹھ کر لابنگ کرنیوالوں سے ملاقاتیں نہیں کیں؟کیا ان ملاقاتوں کا مقصد اور ایجنڈا پاکستانی فوج کو کمزور کرنا نہیں تھا، کیا امریکہ میں بیٹھ کر انھوں نے دہشتگردی کے الزام کے جواب میں فوج کیخلاف مزید چارج شیٹ نہیں کیا،،کیا کٹھمنڈو میں مودی سے چھپ کر ملاقات نہیں کی ؟سجن جندال کو کیا بغیر ویزہ مری نہیں بلایا گیا تھا؟سوال پوچھنے پر کہا گیا ہمارے ذاتی تعلقات ہیں، کیا انڈیا جاکر حریت رہنماؤں سے ملاقات سے انکار اور کاروباری اشخاص اور اداکاروں سے ملاقات کو اظہار نہیں کیا گیا تھا، مراد سعید نے سوال اٹھایا کہ آج حسین حقانی محب وطن بن گیا جو پاکستان کے خلاف لابنگ میں مسلسل مصروف تھا اور پاکستان کو دہشتگردی کے ناسور جیسے الفاظ سے نوازتا تھا، فیٹف میں ڈالنے والے نواز شریف اور پی ڈی ایم ٹولہ بشمول حسین حقانی اور بھارتی لابی شامل ہے کیا پاکستانی اداروں نے ان کیخلاف کوئی ایکشن لیا،۔مراد سعید نے کہا کہ آج یہ ہمیں ٹی وی پر بیٹھ کر غداری کے فتوے لگاتے ہیں، آج ان سب کو تمام محب وطن کی طرف سے بتانا چاہتا ہوں کہ وطن سے محبت ہماری رگوں میں شامل ہے، آپ ہمارے آئینی اور قانونی حق تو چھین سکتے ہیں لیکن وطن سے محبت ہمارے خون سے نہیں نکال سکتے، مراد سعید یہ ملک اور اس ملک کے لوگ ہمارے ہیں، ہم اس ملک کے کرایہ دار نہیں اسکے مالک ہیں، مراد سعید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا ہر فرد اور ورکر محب وطن ہے، مراد سعید ‏9 مئی کے واقعے نے ہر محب وطن کو تکلیف دی،پاکستان تحریک انصاف نے جتنے احتجاج کیے آج تک ایک پتے کو بھی نقصان نہیں پہنچا، مراد سعید کہا کہ میں قانون اور آئین کی پامالیوں میں ملوث امپورٹڈ حکومت سے سوال پوچھتا ہوں 9 مئی واقعات سے پہلے آپ نے تحریک انصاف کے 3500 ورکرز کیوں اٹھائے، رانا ثنا اللہ کانفرنس کے زریعے لوگوں کو بتاتا تھا عمران خان کی گرفتاری کے بعد 5000 بندہ بھی نہیں نکلا میں سوال کرتا ہوں جو 10000 لوگ گرفتار کئے ہیں وہ کون ہیں پھر، مراد سعید پی ٹی آئی کو کالعدم کرنا ہمیشہ سے آپ کی خواہش رہی،مریم ،نوازشریف ایک سال سے عمران مائنس کی باتیں کرتے رہے،9 مئی کو پشاور میں ہمارے ایم پی ایز کے کپڑے اس پھاڑے گئے کیونکہ وہ فساد اور توڑ پھوڑ نہیں کرناچاہتے تھے، مراد سعید تیمور جھگڑا نے لوگوں کو اکسانے والی ویڈیو شیئر کی وہ لوگ کون تھے، مراد سعید نے کہا کہ وہ کون سرکاری ملازمین تھے جنہوں نے گاڑیوں کے شیشے توڑے، مراد سعید میرے اوپر جعلی ایف آئی آرز اور مقدموں کے خلاف مالاکنڈ میں پہلے بھی احتجاج ہوا تین گنا زیادہ لوگ اسی جگہ پر. نکلے تھے ایک پتہ نہیں ٹوٹا، لیکن اس دن جب گولیاں چلی اور ہمارے کارکنان زخمیوں کو ہسپتال لے جا رہے تھے ان میں ایک زخمی بندے کے لیے بار بار فون آئے اور اسکو ہسپتال سے اٹھا لیا گیا، وہ ایک سرکاری ملازم تھا سوال یہ ہے کہ وہ سادہ کپڑوں میں مظاہرین میں کیا کر رہا تھا، اسی طرح میانوالی اور قیادت کی کہانی سنے، وہ کون لوگ تھے جو لوگوں کو اکسا رہے تھے،اعتزاز احسن کی لاہور کور کمانڈر ہاؤس کے حوالے سے کی گئی کانفرنس کے سوالات کے بھی جوابات دئیے جائیں، مراد سعیدنے کہا کہ پاکستانی قوم چاہتی ہے ایک آزاد انکوائری کمیشن قائم ہو جو ان تمام واقعات میں ملوث افراد کو بے نقاب کرے،یہ لوگ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور قوم کوفوج کے مد مقابل لانا چاہتے ہیں، یہ سازش آج نہیں تو کل ضرور بے نانقاب ہوگی، مراد سعیدکا کہنا تھا کہ عمران خان پوری دنیا میں پاکستان کی عزت کا باعث بنا اور پاکستان کا علم تھاما،، عمران خان دھرتی کے سینے پر چمکتا ہوا تمغہ ہے اسکو بھی آج غدار اور دہشت گرد کہا جا رہا ہے، عمران خان کو ڈومور کا کہا گیا تو اس نے ایبسلوٹلی ناٹ کہا، آپکے دور میں 400 ڈرون حملے ہوئے عمران خان کے دور میں ایک ڈرون حملہ نہیں ہوا، عمران خان نے پاکستان کو ٹیررزم سے ٹوؤرزم کی پہچان دلائی، جب عمران خان کو دہشت گردی سے جوڑا جا رہا تھا تو اس وقت سارے مفتی مولوی حضرات سمیت تمام پاکستانی قیادت خاموش رہی، مراد سعید نے کہا کہ عمران نے اسلاموفوبیا کیخلاف قرار داد منظور کرائی ، آج 15 مارچ کو اسلام و فوبیا کے نام سے عالمی دن منایا جا تا ہے،عمران خان کشمیر اور فلسطین کے سفیر بنے، مراد سعیدعمران خان نے ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام دنیا کے بڑے ایوانوں میں لے کر گئے، مراد سعید کا کہنا تھا کہ جب انڈیا نے پاکستان کو. میلی آنکھ سے دیکھا تو انڈیا کے غرور کو ابھی نندن کی صورت میں عمران خان کے دور میں دیکھا، عمران خان نے پاکستانیوں کو متحد کیا، جب آپ لوگوں کو اپنی سیاست اور مفادات کے لیے تقسیم کرتے تھے تب عمران خان نے پاکستانیوں کو پاکستانی قوم بنایا، عمران خان نے امن اور حب الوطنی کا درس دیا اور پاکستان کی بات کی، عمران خان پر غداری کا الزام لگانے والوں کو شرم آنی چاہیے میں نے نہ صرف دہشت گردی کی جنگ میں قربانیاں دیں بلکہ پہلی بار جب میرے وطن کے امن کو ایک بار پھر تباہ کرنے کی کوشش کی گئ تو پہلی بار پاکستان کی تاریخ میں میں نے اپنی قوم کو لیڈ کیا، مراد سعید میں لاکھوں لوگوں کو احتجاج کے لیے سڑکوں پر لے کر آیا اور اپنا امن یقینی بنایا، مراد سعید اپنی جان پر کھیل کر اپنے پاکستان کے امن کو عزیز رکھا، مراد سعید اتنا بتانا چاہتے ہیں آپکی سازشیں اور بیانیے تمام ناکام ہونگے، میری پاکستان قوم سے اپیل ہے ڈرنا نہیں نہ ہی دبنا ہے، تم حق پر ہو ڈٹ کر کھڑے رہو، مراد سعید یہ چالیں چلتے ہیں، یہ خدائی کے دعویدار ضرور ہیں لیکن خدا نہیں ہیں، یہ لوگ ہماری زندگی موت کے دعویدار نہیں ہیں، یہ عزت اور زلت کے مختار نہیں ہیں، اگر ہماری زندگیاں نہ کرسکیں تو تاریخ تاراج کریگی انکے بیانیے،

تازہ ترین خبریں

سری لنکن حکومت کی معاشی بحران سے نکلنے کی کوششیں رنگ لے آئیں

سری لنکن حکومت کی معاشی بحران سے نکلنے کی کوششیں رنگ لے آئیں

اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

نوجوانوں کی نمائندگی کوئی کھلاڑی نہیں میں کروں گا، بلاول بھٹو

نوجوانوں کی نمائندگی کوئی کھلاڑی نہیں میں کروں گا، بلاول بھٹو

پرویز الہیٰ کی گاڑی عدالت آتے ہوئے حادثے کا شکار

پرویز الہیٰ کی گاڑی عدالت آتے ہوئے حادثے کا شکار

2024 نصف دنیا کیلیے انتخابات  کا سال،دنیا میں کیا بڑی تبدیلیاں  آنیوالی ہیں ؟

2024 نصف دنیا کیلیے انتخابات کا سال،دنیا میں کیا بڑی تبدیلیاں آنیوالی ہیں ؟

سکولوں میں 22دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

سکولوں میں 22دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

پی ٹی آئی نے مقدمات اور گرفتاریوں پر چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

پی ٹی آئی نے مقدمات اور گرفتاریوں پر چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

عمران خان کے بغیر پی ٹی آئی کچھ نہیں ،لطیف کھوسہ

عمران خان کے بغیر پی ٹی آئی کچھ نہیں ،لطیف کھوسہ

بشریٰ بی بی اور عمران خان کی بہنوں کے اختلافات سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آگئی

بشریٰ بی بی اور عمران خان کی بہنوں کے اختلافات سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آگئی

چین کا پاکستان کوبڑا تحفہ،اب پاکستان بھی آسمانی بجلی گرنے  کی بروقت پیشگوئی کر سکےگا

چین کا پاکستان کوبڑا تحفہ،اب پاکستان بھی آسمانی بجلی گرنے کی بروقت پیشگوئی کر سکےگا

عا م انتخا با ت ، الیکشن کمیشن آج حلقہ بندیوں کی اشاعت کر  ئیگا

عا م انتخا با ت ، الیکشن کمیشن آج حلقہ بندیوں کی اشاعت کر ئیگا

جنوبی پنجاب ، بجلی چوروں کیخلاف  کارروائیاں تیز11 کنکشنز منقطع،112 مقدمات درج

جنوبی پنجاب ، بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں تیز11 کنکشنز منقطع،112 مقدمات درج

توہین الیکشن کمیشن کیس ،عمران خان پر فرد جرم عا ئد نہ ہو سکی

توہین الیکشن کمیشن کیس ،عمران خان پر فرد جرم عا ئد نہ ہو سکی

لاہور میں گزشتہ رات بارش سے فضائی آلودگی میں معمولی کمی

لاہور میں گزشتہ رات بارش سے فضائی آلودگی میں معمولی کمی