08:24 pm
اسد عمر کس شخصیت سے ملاقات کرنیوالے ہیں پارٹی چھوڑنے سے متعلق کیابتایا؟جانیں

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکریٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں کسی کے ہونے نہ ہونے سے فرق نہیں پڑتا،ووٹ صرف چیئرمین عمران خان کا ہے، شاید لاہور جاؤں تو عمران خان سے ملاقات ہوجائے۔ اسد عمر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو پتہ ہے ووٹ صرف عمران خان کا ہے کوئی ہو یا نا ہو کوئی فرق نہیں
پڑتا، بھٹو صاحب پر جب مشکل وقت آیاتھا تب باقی لیڈر کہاں گئے تھے ، پیپلز پارٹی میں کوئی نہیں بچا تھا ، مسلم لیگ ق نے جب 2002 میں حکومت بنائی تھی اس میں سارے مسلم لیگ ن والے تھے۔ لاہور جاکر عمران خان سے ملاقات کرنے کے سوال پر اسد عمر نے جواب دیا کہ جی شاید ممکن ہے مل لوں۔ آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق سوال کے جواب میں اسد عمر مسکرا دیے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنسز میں ایک جیسا اسکرپٹ ہونے کے سوال پر اسد عمر نے کہا کہ میرے حوالے سے آپ ایسی بات نہیں کر سکتے میری پریس کانفرنس مختلف تھی، آپ جتنی بار مرضی پوچھیں میں پارٹی میں ہی ہوں۔ اسد عمر نے کہا کہ جلسوں اور ٹی وی پروگرام میں فیصلہ نہیں ہونا چاہیے کہ کس سیاستدان نے صحیح کیا یا غلط، یہ نہیں ہونا چاہیے کہ جو سیاسی مخالف ہے اسے انتقام کا نشانہ بنایا جائے، یہ نہیں ہوسکتا کہ چونکہ ہم نے جمہوریت مل کر چلانی ہے تو جو مرضی پیسہ کھائےاسے کچھ نہیں کہا جائے ، قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے جو قانون توڑتا ہے اسے سزا ہونی چاہیے۔ حالات کب بہتر ہونگے اس سوال پر اسد عمر نے کہا کہ ادارہ شماریات کی رپورٹ آگئی ہے 25 کروڑ آبادی شدید مشکلات کا شکار ہے۔ قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد عمر کی درخواست ضمانت پر پانچ جون تک توسیع دی۔

تازہ ترین خبریں

 اللہ تعالیٰ مجھے اپنی مخلوق کی بہترین انداز میں خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

 موجودہ دورکے ڈرامے تو۔۔۔ سینئر اداکارہ  بشریٰ انصاری  نےاہم معاملے پر کڑی نقید کر ڈالی 

کیا واقعی شیخ وقاص اکرم  پی ٹی آئی چھوڑ کر پھر سے ن لیگ میں شامل ہو گئے ہیں ؟ جانیں اس خبر میں 

پی ٹی آئی کا 2 ہفتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے 287 ارکان اسمبلی سنی اتحاد کونسل میں شامل ، دیکھیں تفصیل 

الیکشن 2024، یاسمین راشد کی درخواست پر نوازشریف الیکشن کمیشن طلب 

ایم کیو ایم کو وفاق میں کون کونسی 3 وزارتیں ملنے کا امکان؟؟؟ دیکھیں خبر میں

عدالت کی جانب سے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات واپس لینے سے متعلق تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایات دیدی گئیں

“بیٹھ جائیں ،ورنہ لائسنس منسوخ کرنےکاحکم دے کر  توہین عدالت کا نوٹس بھی ہو گا”، چیف جسٹس کا شوکت بسرا پر برہمی کا اظہار، کیوں ؟دیکھیں

8 فروری کے الیکشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج

سندھ اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی میں غیر قانونی بھرتیوں اور ترقیوں کا انکشاف

بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے ، وزارت عظمیٰ پیپلز پارٹی کو دی جائے ، اہم رہنما کا مطالبہ 

سعودی ایئرلائن کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ،وجہ بھی سامنے آ گئی

جہلم سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ منتخب ایم این اے  اغوا کر لیے گئے ، جانیں تفصیل