07:55 pm
پاکستان میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں، نیم مارشل لاء لگ چکا ہے: عمران خان

پاکستان میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں، نیم مارشل لاء لگ چکا ہے: عمران خان

07:55 pm

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہےکہ پاکستان میں نیم مارشل لاء لگ چکا ہے، فوجی عدالتوں میں شہریوں کے خلاف مقدمات چلیں گے تو جمہوریت تو ختم ہوگئی۔ برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کے کئی کارکنوں کے خلاف تو ایف آئی آر بھی نہیں، نامعلوم کی فہرست میں ڈالا گیا ہے، وکیلوں کو گرفتار کارکنوں سے ملنے تک نہیں دیا جا رہا،
ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں، ججوں کے فیصلوں پر عمل نہیں ہو رہا، وہ ضمانت دیتے ہیں تو حکومت پھر پکڑ لیتی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک طاقت کے زور پر چل رہا ہے، یہ منصوبہ بندی سے پی ٹی آئی کو کرش کرنا چاہتے ہیں، مقصد پی ٹی آئی کو ختم کرکے نواز شریف کو بحال کروانا ہے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو 'الیکٹ ایبلز' کی ضرورت نہیں، ہمارا سب سے بڑا ووٹ بینک ہے، جب ووٹ بینک اتنا ہو تو لوگوں کے آنے جانے سے فرق نہیں پڑتا، ووٹ بینک تو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا گرا ہے،جب بھی الیکشن ہوں گے پی ٹی آئی جیتےگی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم نے تو 300 سے زائد کو ٹکٹ دیے ہیں، باقی تو چھپے ہوئے ہیں، مذاکرات تو چلتے رہے ہیں لیکن دوسری جانب سے کوئی ریسپانس نہیں ہے، مذاکرات وہ چاہتے ہیں جو کوئی حل چاہتے ہیں، حل الیکشن ہیں اور وہ یہ نہیں چاہتے، اس سے بھاگ رہے ہیں، سب پی ٹی آئی سے ڈرے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن پاکستان کی ضرورت تھی، ملک ڈیفالٹ ہو رہا ہے اور تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی ہے، آئین اور قانون ہمیں پرامن احتجاج کی اجازت دیتا ہے، حکومت نے پی ٹی آئی کے 23 ہزار کارکنوں کی فہرست بنائی، 10ہزار گرفتار ہوچکے ہیں، یہ مکمل فاشزم ہے، سپریم کورٹ کے 14 مئی کے حکم کے باوجود انتخابات نہیں ہوئے۔ ایک سوال کے کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ہمسایہ ملک کے ساتھ تعلقات اچھے رکھنے چاہئیں، افغانستان کی خواتین خود اپنے حقوق لے لیں گی، ہمیں ان کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے، ہمیں اپنے فیصلے قومی مفاد میں کرنے چاہئیں۔

تازہ ترین خبریں

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

جیل ٹرائل  حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے  درخواست دائرکردی

جیل ٹرائل حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست دائرکردی

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل  میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع