06:34 pm
پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

06:34 pm

اسلام ااباد ( نیوزڈیسک   )لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ کے دوسرے دن کا آخری سیشن  سے وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیریں رحمان
 نے خطاب  کرتے ہو ئے کہا کہ ترقی یافتہ ملک کیا کلائمٹ فنانسنگ کے لئے کچھ کررہا ہے۔ فرانس  میں کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے کانفرنس جون میں ہو گی، عالمی مالیاتی ادارے اس لئے بنائے گئے کہ ترقی پذیر ملکوں کی معاونت کریں، فرانس میں ہونے والی کانفرنس عالمی مالیاتی نظام کی تنظیم نو کرے گی جس میں کلائمنٹ فنانس بھی شامل ہے۔ پاکستان نے کوپ 27 میں ایک موقع حاصل کیا اور ایک گروپ کو متحدہ کیا ہے،پاکستان ماحولیاتی آلودگی کے اہداف کو حاصل کر لے گا، پاکستان کی مقامی سطح پر آلودگی ہے، مگر عالمی سطح پر آلودگی میں کوئی کردار نہیں ہے،موجودہ مالیاتی نظام کلائمنٹ فنانس اہداف کے لئے موزوں نہیں ہے، ماحولیاتی تبدیلی سے بچاو کے منصوبوں کیلئے ہزاروں ارب ڈالر کی ضرورت ہے،بھارت ہمارے پڑوس میں ایک بڑا آلودگی پھیلانے والا ملک ہے،پلاسٹک کو عالمی سطح پر ختم کیا جارہا ہے، پاکستان کو بھی پلاسٹک کو ختم کرنا ہو گا، پلاسٹک ہمارے سمندروں میں جا رہا ہے،پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے،ان صنعتوں کو معاونت کی جائے جو کہ اپنے کاوربار اور کاموں کو گرین منتقل کررہے ہیں، شیری رحمان  بڑی صنعتیں اور کمپنیاں سب سے بڑی آلودگی پھیلانے والی ہیں،شام کو مارکیٹس کیوں 6 بجے کے بعد کھلی رہتی ہیں، پاکستان کا عالمی فضائی آلودگی میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے،  مگر یہاں ہم 45 ڈگری کا درجہ حرارت برداشت کررہے ہیں،اگر میں کوئی سیاسی بات کہوں گی تو یہ کانفرنس شہ سرخیوں میں ہوگی، پاکستان ماحولیات کے حوالے سے مسقبل کے لئے تیار نہیں ہے،اپنی معیشت کو ہر سال جی ڈی پی کا 9 فیصد نقصان نہیں پہنچاسکتے ہیں،پاکستان کی ماحولیاتی پروگرامات پر عملدرآمد کرانے کی صلاحیت بھی بہت کم ہے،پاکستان میں ارلی وارننگ نظام بنانا ہوگا۔ پاکستان میٹ ڈیپارٹمنٹ موجود ہے۔ اس کو اپ گریٹ کرنے کی ضرورت ہے۔دیامیر بھاشا کے لئے کنسورشیم فنانس کی ضرورت ہے۔کرونا اور یوکرین جنگ کے بعد انٹرنیشل کنسورشیم فنانسنگ دستیاب نہیں ہے۔ گلیشیئر پھٹتے ہیں تو وہ پلوں اور چھوٹے ڈیمز کو بہا کر لے جاتے ہیں۔ کمیونٹیز کو آگاہ کررہے ہیں کہ ارلی وارننگ سسٹم لگایا جارہا ہے۔ اور متوقع پھٹنے والی جھیلوں اور گلیشئر کی نشاندہی کرتے ہیںسیاچن دنیا کا سب سے بڑا جنگی میدان ہے، اور سیاچن گلیشئیر بہت تیزی سے پگھل رہا ہے،پانی کی کمی فی الحال نہیں ہو گی، ضرورت ہے کہ اس پانی کے استعمال کو کنٹرول کیا جائے،قحط سالی اور سیلاب ماحولیاتی تبدیلی کی بہترین مثال ہیں،پاکستان کو شدید ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے،پاکستان کو شدید نقصانات پہنچے ہیں، اور ہمارا طرز زندگی تبدیل نہیں ہو رہا،دنیا میں موجود چھوٹے جزیرے اگلے 8سال میں ختم ہو جائیں گے،پاکستان میں اب بھی لوگ گھروں میں گاڑیاں دھونے میں ہزاروں گیلن ضائع کر دیتے ہیں،میں سی ڈی اے کہوں گی کہ لوگوں کے گھروں کے پانی پر میٹر لگائے جائیں۔

تازہ ترین خبریں

اینکر خالد جمیل کی درخواست ضمانت پر سماعت 28 ستمبر تک ملتوی

اینکر خالد جمیل کی درخواست ضمانت پر سماعت 28 ستمبر تک ملتوی

آشوب چشم  کیسز میں اضافہ ،پنجاب بھر  کے سکولوں میں  ہفتہ وار چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ

آشوب چشم کیسز میں اضافہ ،پنجاب بھر کے سکولوں میں ہفتہ وار چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نےمالی گوشوارے جمع کروانےکیلئےوقت مانگ لیا

پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نےمالی گوشوارے جمع کروانےکیلئےوقت مانگ لیا

نواز شریف کا 3  اسلامی ممالک کے دورے کافیصلہ،پاکستان پہنچتے ہی قوم کو خوشخبریاں ملیں گی، پارٹی ذرائع

نواز شریف کا 3 اسلامی ممالک کے دورے کافیصلہ،پاکستان پہنچتے ہی قوم کو خوشخبریاں ملیں گی، پارٹی ذرائع

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخات کے حوالے سےاعلان عدالت میں چیلنج

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخات کے حوالے سےاعلان عدالت میں چیلنج

پنجاب  ،بجلی چوروں کیخلاف  آپریشن،3 کروڑ  سے زائد کی بجلی چوری پکڑی گئی

پنجاب ،بجلی چوروں کیخلاف آپریشن،3 کروڑ سے زائد کی بجلی چوری پکڑی گئی

ٔ قرآن ترجمہ میں تحریف اور بلااجازت اشاعت کیس، انوارالحق کاکڑ، محسن نقوی عدالت طلب

ٔ قرآن ترجمہ میں تحریف اور بلااجازت اشاعت کیس، انوارالحق کاکڑ، محسن نقوی عدالت طلب

کندھ کو ٹ  دھماکا،ایک ہی خاندان  کے  8 افراد جاں بحق ،5 زخمی

کندھ کو ٹ دھماکا،ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ،5 زخمی

نواز شریف پاکستان کیلئے خاصے فکر مند ہیں: میاں جاوید لطیف

نواز شریف پاکستان کیلئے خاصے فکر مند ہیں: میاں جاوید لطیف

چیئرمین پی ٹی آئی ڈٹ کر کھڑے ، ملک بے آئین چل رہا ہے ، لطیف کھوسہ

چیئرمین پی ٹی آئی ڈٹ کر کھڑے ، ملک بے آئین چل رہا ہے ، لطیف کھوسہ

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ماہرین صحت کا الرٹ جاری

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ماہرین صحت کا الرٹ جاری

جنوبی کوریا، چین اور جاپان کے سینئرسفارتکاروں کی اہم ملاقاتیں

جنوبی کوریا، چین اور جاپان کے سینئرسفارتکاروں کی اہم ملاقاتیں

ہوم سیلز میں کمی ،امریکی سٹاک مارکیٹ مند ی ، کساد بازاری کا شکار

ہوم سیلز میں کمی ،امریکی سٹاک مارکیٹ مند ی ، کساد بازاری کا شکار

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں کیا سہولیات دی گئیں

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں کیا سہولیات دی گئیں