06:42 pm
 پی ٹی آئی کے سابق رکن  قومی اسمبلی کا پارٹی عہدوں  سے دستبرداری کا اعلان

پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی کا پارٹی عہدوں سے دستبرداری کا اعلان

06:42 pm

ڈیرہ اسماعیل خان سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی یعقوب شیخ نے پارٹی عہدوں سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔ اپنے ویڈیو بیان میں یعقوب شیخ کا کہنا تھاکہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں اور میرا مطالبہ ہے کہ حملوں میں ملوث افرادکوسزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ
میں کاروبار پر توجہ دینا چاہتا ہوں اور اس کے بعد دوستوں سے مشاورت کے بعد نئے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔ خیال رہے کہ یعقوب شیخ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 39 ڈیرہ اسماعیل خان سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبریں