01:16 pm
آزادکشمیر حکومتی ہم خیال گروپ پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس، 19 ارکان اسمبلی کی شرکت

آزادکشمیر حکومتی ہم خیال گروپ پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس، 19 ارکان اسمبلی کی شرکت

01:16 pm

اسلام آباد: وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت ہم خیال گروپ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس
مظفرآباد میں ہوا۔اجلاس میں 18ممبران اسمبلی شریک ہوئے۔ دیوان دیوان علی چغتائی والدہ کی بیماری کے باعث شریک نہ ہو سکے،19 رکنی پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔اجلاس میں وزراء کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے مکمل اتفاق کا اظہار کیا گیا،اجلاس کے دوران آمدہ بجٹ تجاویز کا جائزہ بھی لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا کہ گڈ گورننس ہماری حکومت کا طرہ امتیاز ہے جس کا مقصد ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ عام آدمی کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ آمدہ بجٹ میں پیداواری شعبے پر خاص فوکس کیا جائے گا،بیوروکریسی کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ innovative Ideas کے ساتھ آگے آئیں،ہم سب نے ملکر ریاست کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنا ہے تاکہ عام آدمی کو حکومت سے جو توقعات ہوتی ہیں انہیں پورا کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خاص فوکس کیا جائے گا کیونکہ ان دونوں شعبوں کا براہ راست عوام سے تعلق ہے،ڈویژنل،ڈسٹرکٹ اور تحصیل لیول کے ہسپتالوں میں علاج معالجے کی معیاری سہولت فراہم کرنے کے لیے فنڈز مختص کئے جائیں گے اور اس کے لئے تمام تر وسائل فراہم کریں گے۔سکولوں،کالجوں اور یونیورسٹیوں میں معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کیلیے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ممبران اسمبلی بھی آگے آئیں اور کھل کر تجاویز دیں جہاں وہ ضروری سمجھتے ہیں کہ عوامی فلاح وبہبود کے لیے وسائل مختص کرنے کی ضرورت ہے نشاندہی کریں اسے پورا کیا جائے گا۔وزیراعظم نے دوٹوک لفظوں میں کہا کہ میں خود بھی عوام کے سامنے جوابدہ ہوں اور میرے ساتھی بھی اس کے لئے تیار رہیں۔انہوں نے کہا کہ شفاف طرز حکومت کے لئے کمربستہ ہیں انشائاللہ عوام حقیقی بدلاؤ دیکھیں گے جو ان کی توقعات کو پورا کرے گا۔اجلاس میں چوہدری محمد رشید،سردار میر اکبر،ظفر ملک،عاصم شریف بٹ،چوہدری محمد ارشد،چوہدری یاسر سلطان،نثار انصر ابدالی،عبدالماجد خان،چوہدری اخلاق،جاوید بٹ،چوہدری اکبر ابراہیم،پیر مظہرسعید،اکمل سرگالہ،اظہر صادق،محترمہ تقدیس گیلانی،محترمہ صبیحہ صادق،محترمہ امتیاز نسیم نے شرکت کی۔

تازہ ترین خبریں

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

جیل ٹرائل  حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے  درخواست دائرکردی

جیل ٹرائل حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست دائرکردی

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل  میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع