05:59 pm
پرویزالٰہی کی واپسی، چوہدری  شافع حسین نے بڑااعلان کردیا

پرویزالٰہی کی واپسی، چوہدری شافع حسین نے بڑااعلان کردیا

05:59 pm

لاہور: سابق گورنر پنجاب اور مسلم لیگ قاف کے چیف آرگنائزر چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے جناح ہاؤس اور فوجی تنصیبات پر حملے کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کرنا چاہیے تاہم وہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری شافع کے ہمراہ جناح ہاؤس لاہور کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں کہی۔ چوہدری محمد سرور نے
کہا جناح ہاؤس اور فوجی تنصیبات پر حملے کرنے والے افراد کو سزاملنی چاہیے تاہم انسانی ہمدردی کے تحت بے گناہوں کو رہا کیا جائے، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے نوادرات، قومی پرچم کو جلا دیا گیا، مسجد تک کو آگ لگائی گئی، شرپسندوں نے جو ظلم کیا ہے ان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ اس وقت کھڑا ہوتا ہوں جب وہ مشکل میں ہوتی ہیں، محترمہ بے نظیر بھٹو، نوازشریف کے ساتھ ان کے مشکل اوقات میں ساتھ رہا، میں سمجھتا ہوں کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے، پپیلز پارٹی سمیت سیاسی جماعتوں سے رابطے ہیں لیکن کوئی اتحاد نہیں ہورہا ہے، موقع پرست سیاست دانوں کو لوگ اب پسند نہیں کرتے ہیں۔ چوہدری شافع حسین نے کہا چوہدری پرویز الہی خاندانی طور پر واپس آنا چاہیں تو خیر مقدم کریں گے لیکن سیاسی طورپر انہیں چاہیے کہ اگر وہ پی ٹی آئی چھوڑتے ہیں تواپنی سیاسی جماعت بنالیں۔ چوہدری شافع حسین نے کہا چوہدری پرویز الہی خاندانی طورپر آنا چاہیں تو موسٹ ویلکم، سیاسی طورپر ان کے لیے بہتر ہے کہ اپنی سیاسی جماعت بنائیں، پاک فوج کی وجہ سے ملک میں امن ہے، نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مہم نہ چلائے۔

تازہ ترین خبریں

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

جیل ٹرائل  حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے  درخواست دائرکردی

جیل ٹرائل حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست دائرکردی

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل  میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع