06:45 pm
نئی سیاسی صف بندی، جہانگیر ترین اور سابقین پی ٹی آئی کے الگ الگ اجلاس

نئی سیاسی صف بندی، جہانگیر ترین اور سابقین پی ٹی آئی کے الگ الگ اجلاس

06:45 pm

لاہور: سابق وزیراعظم آزاد کشمیرسردار تنویر الیاس سے جہانگیر ترین کی ملاقات ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق تنویر الیاس کی لاہور میں جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں کے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر ترین سردار تنویر الیاس کو ترین گروپ میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔ اس کے علاوہ نعمان لنگڑیال اور لالا طاہر رندھاوا، عون چوہدری
اور مہرا سلم بھروانہ سمیت ترین گروپ کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پہنچ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ جہانگیر ترین سے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کے رابطے جاری ہیں، جہانگیر ترین آج سیاسی رہنماؤں اور اپنے گروپ کے ممبران سے ملاقاتیں کریں گے۔ جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تنویر الیاس نے کہا کہ جہانگیر ترین سے بہت پرانا تعلق ہے، ان کے ساتھ مل کر آگے چلنے پر بات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سراج الحق اور چوہدری شجاعت سے بھی ملاقات ہوئی ہے، جب کہ مختلف سیاسی رہنماؤں سے رابطہ کر رہے ہیں، البتہ سیاسی مستقبل کا اعلان بعد میں کریں گے۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ ملکی معاشی صورتحال تشویشناک ہے، میں نے کبھی نہیں کہا میں آزاد کشمیر کا اسٹیک ہولڈر ہوں، میں پاکستان کا اسٹیک ہولڈر ہوں جب کہ کوئی علیحدہ گروپ نہیں ہوگا، سب ساتھ چلیں گے۔ اس موقع پر نعمان لنگڑیال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا نظریہ چھوڑ کر آنے والوں کو ویلکم کریں گے، 9 مئی کے واقعات کی وجہ سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی، لہٰذا ان واقعات کی مذمت حب الوطنی ہے۔ پی ٹی آئی کے سابقہ دوستوں کا الگ گروپ ملکر آئندہ انتخابات میں حصہ لے گا، ہاشم ڈوگر دوسری جانب تحریک انصاف چھوڑنے والے سابق اراکین صوبائی اسمبلی نے الگ گروپ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر اور مراد راس نے سابق اراکین سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر اور مراد راس نے تحریک انصاف کے سابق رہنماوں اور ٹکٹ ہولڈرز کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا جس کے مقام اور وقت کو پوشیدہ رکھا جارہا ہے۔ پی ٹی آئی کے 35 سے زائد رہنما اور ٹکٹ ہولڈرز اجلاس میں شرکت کریں گے جس میں نئے گروپ کی تشکیل پر مشاورت ہو گی۔ اس ضمن میں ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ وہ پی ڈی ایم یا ن لیگ کے ساتھ ہرگز ہاتھ نہیں ملائیں گے، پی ٹی آئی کے سابقہ دوستوں کا الگ گروپ ملکر آئندہ انتخابات میں حصہ لے گا۔ سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ آج کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں اپنے حتمی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ٓ

تازہ ترین خبریں

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

جیل ٹرائل  حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے  درخواست دائرکردی

جیل ٹرائل حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست دائرکردی

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل  میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع