07:35 pm
9مئی کے واقعات پر شرپسندوں کو قرارواقعی سزا ملے گی،عطاتارڑ

9مئی کے واقعات پر شرپسندوں کو قرارواقعی سزا ملے گی،عطاتارڑ

07:35 pm

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاتارڑنے کہا ہے کہ نومئی کے واقعات میں قانون ہاتھ میں لینے والے شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائےگا، شرپسندوں کو آئین اور قانون کے مطابق قرار واقعی سزا ملےگی،ہفتہ کو وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاتارڑ
نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ املاک کو نقصان پہنچانا دہشتگردانہ عمل اور ملک دشمنی ہے ، عمران نیازی کی گرفتاری کرپشن کے مقدمے میں ہوئی ہے، القادر ٹرسٹ کیس کے تمام شواہد اور ثبوت موجود ہیں، 190 ملین پاؤنڈ کے معاملے کو لفافے میں بند کرکے کابینہ سے منظور کرایا گیا، کابینہ کو مکمل طور پر اندھیرے میں رکھا گیا، جب لفافہ کھول کے دیکھا ہی نہیں تو یہ کابینہ کا فیصلہ کیسے ہوسکتا ہے؟انہوں نے کہاکہ نہوں نے کہا کہ بطور سیاسی کارکن ہم کسی کی گرفتاری پر خوشی کااظہار نہیں کرسکتے ، قیادت کا کردار ہوتا ہے کہ اپنے کارکنوں کو قانون کی لکیر عبور نہ کرنے دے، عمران نیازی اور پی ٹی آئی قیادت نے حساس، سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا، انہوں نے کہاکہ یہ مناظر پاکستان کے عوام نے کبھی نہیں دیکھے تھے، ایمبولینسز سے مریضوں کو اتار کر گاڑیوں کو آگ لگائی گئی، سرکاری حکام کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، افواج پاکستان کے خلاف چند سو مسلح جھتے کو اکسانے کی مذموم حرکت کی گئی ، جو کام ازلی دشمن75 سال میں نہ کرسکا ان دہشتگردوں نے کردکھایا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ریاست اور نظریےکی حفاظت ہمیں اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے، کسی کواس کےخلاف سازش نہیں کرنے دیں گے ، ان کے مذموم ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کےرہنماشہزاد اکبر واپس آئیں،گھر کا کھانا،ادویات اور تمام سہولیات دینگے،انہوں نے کہاکہ کرنل شیرخان کے بھائی سے واقعات پر معذرت کی ہے ،عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ جیل میں خواتین کے حوالے سے پراپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبریں

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

جیل ٹرائل  حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے  درخواست دائرکردی

جیل ٹرائل حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست دائرکردی

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل  میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع