07:37 pm
ترقی یافتہ ملک کی ایئرلائن کا پاکستان کیلئے  براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

ترقی یافتہ ملک کی ایئرلائن کا پاکستان کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

07:37 pm

کراچی(نیوزڈیسک)کینیڈا کی ایئرلائن نے ٹورنٹو سے پاکستان کے تین بڑے شہروں کےلیے جلد براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔نئی کینیڈین ایئرلائن زارا ایئرویز کی جانب سے اس سلسلے میں تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی۔زارا ایئرویز کی پروازیں ٹورنٹو سے پاکستان کےلیے آپریٹ کی جائیں گی۔اس سلسلے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فقیر باور حسین بخاری کا کہنا تھا
کہ ان کا ارادہ ہے کہ بہت جلد زارا ایئرویز کا آپریشن شروع کیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اپنے ساتھ شاہین ایئرپورٹ سروس کو شامل کیا ہے۔ شاہین ایئرپورٹ سروس میں ہم ان کی گراؤنڈ سروس کیبن کریو اور دیگر اسٹاف استعمال کریں گے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) زارا ایئرویز سید قلی نے تقریب میں بتایا کہ کمپنی کینیڈا سے این او سی کا انتظار کر رہی ہے، کوشش ہے اگست میں اپنے آپریشن کا آغاز کریں۔سید قلی نے بتایا کہ مسافروں کی بڑی تعداد براہ راست فلائٹس لینا چاہتی ہے جو وہ فراہم کریں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایڈوائزر کی حیثیت سے سابق منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) پی آئی اے اعجاز ہارون کمپنی کو رہنمائی فراہم کریں گے۔اعجاز ہارون نے بتایا کہ ڈائریکٹ آپریشن مسافروں کی ترجیح ہے، بزرگ مسافروں کو کنیکٹنگ فلائٹس اور بڑے بڑے ایئرپورٹ پر مسافت سے بچانا ہمارا مقصد ہے۔اعجاز ہارون نے مزید کہا کہ لوگ چاہتے ہیں ان کے بزرگ اور فیملی کینیڈا سے چلیں اور ڈائریکٹ پاکستان ان کی منزل ہو۔ان کا کہنا تھا کہ ایئر کینیڈا سے بات چیت جاری ہے وہاں کے ایوی ایشن قوانین کے مطابق معاملات حل کر رہے ہیں۔سید قلی نے مزید بتایا کہ دو 777 ایل آر طیاروں سے آپریشن شروع کریں گے اور سول ایوی ایشن سے سلاٹس ملنے پر طیاروں کی تعداد بڑھا بھی سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

جیل ٹرائل  حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے  درخواست دائرکردی

جیل ٹرائل حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست دائرکردی

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل  میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع