07:05 pm
جہانگیر ترین کی نئی پارٹی کے ممکنہ نام سامنے آگئے، جلد اعلان متوقع

جہانگیر ترین کی نئی پارٹی کے ممکنہ نام سامنے آگئے، جلد اعلان متوقع

07:05 pm

جہانگیر ترین آج مختلف اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، انہوں نے پارٹی کے نام کے حوالے سے مشاورت کا سلسلہ بھی تیز کردیا ہے۔ جہانگیر ترین نے لیگل ٹیم کو پارٹی رجسٹریشن کے لئے فوری اقدامات کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔ لیگل ٹیم پارٹی کے ناموں اور الیکشن کمیشن کو درکار تمام تقاضے پورے کرے گی۔ آئندہ ہفتے تمام تر قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد الیکشن کمیشن کو
درخواست دی جائے گی۔ جہانگیر ترین کی جانب سے آئندہ چند روز میں پارٹی کا اعلان متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق نئی جماعت کے حوالے سے 2 نام سامنے آئے ہیں۔ ترین گروپ کے ذرائع کے مطابق ”پاکستان انصاف پارٹی“ اور ”عوام دوست پارٹی“ کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ تاہم، زیادہ تر ارکان کی رائے ہے کہ نئی پارٹی کا نام پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی رکھا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گروپ کے ارکان سے مشاورت کے بعد کسی ایک نام کا اعلان کیا جائے گا اور اسی نام کو الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ کرایا جائے گا۔ گزشتہ روز بھی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی تھی۔ جہانگیر ترین نے سردار تنویر الیاس کو ترین گروپ میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔ مظفر گڑھ سے سابق ایم پی اے نیاز خان گشکوری نے بھی ہفتہ کو جہانگیر ترین سے ملاقات کرکے ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ نعمان لنگڑیال اور لالا طاہر رندھاوا، عون چوہدری اور مہر اسلم بھروانہ سمیت ترین گروپ کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کی رہائش گاہ میں موجود رہے۔ اس موقع پر نعمان لنگڑیال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا نظریہ چھوڑ کر آنے والوں کو ویلکم کریں گے۔ دوسری جانب تحریک انصاف چھوڑنے والے سابق اراکین صوبائی اسمبلی نے الگ گروپ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر اور مراد راس نے سابق اراکین سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر اور مراد راس نے تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا جس کے مقام اور وقت کو پوشیدہ رکھا جارہا ہے۔ پی ٹی آئی کے 35 سے زائد رہنما اور ٹکٹ ہولڈرز اجلاس میں شرکت کریں گے جس میں نئے گروپ کی تشکیل پر مشاورت ہو گی۔ اس ضمن میں ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ وہ پی ڈی ایم یا ن لیگ کے ساتھ ہرگز ہاتھ نہیں ملائیں گے، پی ٹی آئی کے سابقہ دوستوں کا الگ گروپ مل کر آئندہ انتخابات میں حصہ لے گا۔ خیبرپختونخوا میں بھی پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے رابطے جاری ہیں، پرویز خٹک کے پارٹی عہدہ چھوڑنے کے بعد کی صورتحال پر مشاورت ہوئی ہے جبکہ آئندہ 2 سے 3 روز میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔ پرویز خٹک کے پارٹی صدارت کا عہدہ چھوڑنے کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کے لیے خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی قیادت کے رابطے ہونے کی اطلاعات آرہی ہیں۔ اگرچہ سابق گورنر شاہ فرمان، تیمور سلیم جھگڑا، عاطف خان، شہرام ترکئی، مراد سعید، علی امین گنڈا پورسمیت اہم رہنما نامعلوم مقامات پر روپوش ہیں لیکن بتایا جا رہا ہے کہ روپوشی کے باوجود صوبائی رہنماؤں کے مابین رابطے اور بات چیت جاری ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام رہنما موجودہ صورتحال میں تذبذب کا شکار ہیں اور کارکنوں کے ممکنہ ردعمل کے باعث رہنماؤں کا منظر عام پر آنے سے گریزاں ہیں۔ پارٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ 2 سے 3 روز میں اہم فیصلوں کا امکان ہے ۔ دوسری طرف علی امین گنڈا پور کے حوالے سے یہ بتایا جا رہا ہے کہ انہوں نے عمران خان کا ساتھ چھوڑنے سے انکار کردیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے چیف الیکشن کمشنر سے قوم سے معافی مانگنے اور مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے چیف الیکشن کمشنر سے قوم سے معافی مانگنے اور مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

اڈیالہ جیل میں قیدی کے قتل سے متعلق جیل حکام کیجانب سے بیان جاری 

اڈیالہ جیل میں قیدی کے قتل سے متعلق جیل حکام کیجانب سے بیان جاری 

 وکرم سنگھ پرپاکستان کے لیے جاسوسی کا الزام ، بھارتی فوج نے گرفتار کر لیا

 وکرم سنگھ پرپاکستان کے لیے جاسوسی کا الزام ، بھارتی فوج نے گرفتار کر لیا

عمران خان اسمبلی پہنچ گئے؟سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز نے تہلکہ مچا دیا ،دیکھیں

عمران خان اسمبلی پہنچ گئے؟سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز نے تہلکہ مچا دیا ،دیکھیں

سی ڈی اے کی جانب سے دارالحکومت میں پانی کی قلت کو پورا کرنے کے لیے کام تیز 

سی ڈی اے کی جانب سے دارالحکومت میں پانی کی قلت کو پورا کرنے کے لیے کام تیز 

بلوچستان اسمبلی، عبدالخالق اچکزئی اسپیکر اور غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے

بلوچستان اسمبلی، عبدالخالق اچکزئی اسپیکر اور غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کےسینیٹر ز سینیٹ نشستوں سےمستعفیٰ 

مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کےسینیٹر ز سینیٹ نشستوں سےمستعفیٰ 

یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا

یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا

صدر نے منتخب ایم این ایز کی حلف برداری سے چند گھنٹے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا 

صدر نے منتخب ایم این ایز کی حلف برداری سے چند گھنٹے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا 

  کسی بھی  احتجاج کی اجازت نہیں، وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ العمل، سیکیورٹی الرٹ جاری

کسی بھی احتجاج کی اجازت نہیں، وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ العمل، سیکیورٹی الرٹ جاری

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے الیکشن کا شیڈول تبدیل، کب ہو گا ؟ دیکھیں خبر میں

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے الیکشن کا شیڈول تبدیل، کب ہو گا ؟ دیکھیں خبر میں

 جعلی مشروبات تیارکرنے والی مشہور برانڈ کی فیکٹری پر چھاپہ،خوفناک انکشافات

 جعلی مشروبات تیارکرنے والی مشہور برانڈ کی فیکٹری پر چھاپہ،خوفناک انکشافات

58 فیصد پاکستانیوں کیجانب سے 8 فروری کا  پولنگ کاعمل کو شفاف قرار، سروے رپورٹ دیکھیں

58 فیصد پاکستانیوں کیجانب سے 8 فروری کا  پولنگ کاعمل کو شفاف قرار، سروے رپورٹ دیکھیں

پاور ڈویژن نے بجلی ترسیل کیلئے ترکی کا ماڈل اپنانے کا فیصلہ کر لیا 

پاور ڈویژن نے بجلی ترسیل کیلئے ترکی کا ماڈل اپنانے کا فیصلہ کر لیا