11:35 am
آزادجموں وکشمیر سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر 53افسران اگلے گریڈ میں ترقیاب

آزادجموں وکشمیر سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر 53افسران اگلے گریڈ میں ترقیاب

11:35 am

مظفرآباد(اے بی این نیوز)محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے زیراہتمام آزادجموں وکشمیر سلیکشن بورڈ نمبر1کی سفارشات کی
روشنی میں حسب منظوری وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرنے محکمہ صحت عامہ، محکمہ ماحولیات،محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، محکمہ موصلات و تعمیرات عامہ،محکمہ ہائیر ایجوکیشن میں گریڈ بی ایس۔19وبالا کی دستیاب خالی آسامیوں کے خلاف 53 موزوں آفیسران کو ترقیاب کر دیا ہے۔ محکمہ صحت عامہ میں ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر (بی ایس۔19)کے 26آسامیوں، ایگزیکٹور ڈائریکٹر (بی ایس۔20) جنا ح ڈینٹل ہسپتال 1آسامی، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز (بی ایس۔20) ڈینٹل 1آسامی، سپیشلسٹ کیڈ(بی ایس۔20) 12آسامیوں،ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل اسسٹنٹس (بی ایس۔19) 3آسامیوں، پرنسپل ڈینٹل سرجن (بی ایس۔19) 3آسامیوں،محکمہ ماحولیات میں ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات (بی ایس۔19) کی 1آسامی، محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں ڈائریکٹر ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ٹیکنیکل ایجوکیشن (بی ایس۔20) کی 1آسامی، محکمہ موصلات و تعمیرات عامہ میں ڈائریکٹر آرکیٹکچر /پلاننگ (بی ایس۔19)سنٹرل ڈیزائن آفس کی 1آسامی، محکمہ ہائیر ایجوکیشن میں چیف انسٹرکٹر کامرس (بی ایس۔19) کی 4آسامیوں کے خلاف موزوں آفیسران کو باقاعدہ ترقیاب کر دیا ہے۔