08:04 pm
پاکستان نے سینکڑوں بھارتی  شہریوں کو ویزے جاری کردئیے

پاکستان نے سینکڑوں بھارتی شہریوں کو ویزے جاری کردئیے

08:04 pm

لاہور: پاکستان نے سکھوں کے پانچویں گورو، شری ارجن دیو جی کی برسی اور جوڑ میلہ میں شرکت کے لیے 215 بھارتی سکھوں کو ویزے جاری کردیئے۔ جوڑ میلے میں شرکت کیلیے سکھ یاتری 8 جون کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گے۔ دوسری طرف بھارت میں سکھوں کی نمائندہ شرومنی کمیٹی نے اس سال بھی نانک شاہی کلینڈر کو جواز بناتے ہوئے جوڑمیلہ پر وفد پاکستان بھیجنے سے انکار
کردیا ہے۔ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے گورو ارجن دیو جی کے شہیدی دن اور جوڑ میلے میں شرکت کے لیے 8 سے 17 جون تک بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کو 215 ویزے جاری کیے ہیں۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامور سلمان شریف کا کہنا ہے ویزوں کا اجرا حکومت پاکستان کے 1974 کے مذہبی مقامات کے دوروں پر دوطرفہ پروٹوکول کو مکمل طور پر نافذ کرنے کے عزم کے مطابق ہے۔ ہر سال بڑی تعداد میں ہندوستانی یاتری مختلف مذہبی تہواروں کو دیکھنے کے لیے پاکستان آتے ہیں۔ پاکستانی ناظم الامور نے بھارتی یاتریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مقدس مذہبی مقامات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ زائرین کو ضروری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ بھارت سے آنے والے سکھ یاتری پاکستان میں اپنے قیام کے دوران، زائرین گوردوارہ پنجہ صاحب، گوردوارہ ننکانہ صاحب اور گوردوارہ کرتارپور صاحب سمیت متعدد مقدس مقامات کی زیارت کریں گے۔ دوسری طرف سکھوں کی سب سے بڑی نمائندہ شرومنی کمیٹی اور دہلی گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے سکھوں کے نانک شاہی کلینڈر کو جواز بناتے ہوئے اس سال بھی جوڑمیلہ منانے کے لیے یاتری پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔ بھارت میں گورو ارجن کا شہیدی دن 23 مئی کو منایا جاچکا ہے جبکہ پاکستان میں بسنے والی سکھ برادری نانک شاہی کلینڈر کے مطابق 16 جون کو برسی اورجوڑمیلہ منائے گی۔ پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار امیر سنگھ کا کہنا ہے گوروارجن دیو جی کے شہیدی دن کی تین روزہ تقریبات گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں ہوں گی،مرکزی تقریب 16 جون کوہوگی۔

تازہ ترین خبریں

ذوالفقار بھٹو کی پھانسی عدالتی قتل قرار دینے کا ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کرنےکا فیصلہ

ذوالفقار بھٹو کی پھانسی عدالتی قتل قرار دینے کا ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کرنےکا فیصلہ

نواز شریف کی چوہدری شجاعت کے گھر آمد، الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت

نواز شریف کی چوہدری شجاعت کے گھر آمد، الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت

توہین الیکشن کمیشن : عمران خان  اور فواد چودھری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ

توہین الیکشن کمیشن : عمران خان اور فواد چودھری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ

ایشیائی ترقیاتی بینک نے 65 کروڑ88 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے 65 کروڑ88 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی

سابق وزیراعلیٰ کا پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

سابق وزیراعلیٰ کا پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

نواز شریف اور  چودھری شجاعت کے درمیان ملاقات طے پا گئی

نواز شریف اور چودھری شجاعت کے درمیان ملاقات طے پا گئی

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کاغزہ کا سکیورٹی کنٹرول سنبھالنے کا اعلان

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کاغزہ کا سکیورٹی کنٹرول سنبھالنے کا اعلان

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست خارج

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست خارج

حکومت پاکستان نے کووڈ سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لیں

حکومت پاکستان نے کووڈ سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لیں

نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے گھر آکر معافی مانگی: رانا ثنا اللہ

نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے گھر آکر معافی مانگی: رانا ثنا اللہ

ٹیکس رولز میں ترمیم، 145  وفاقی و صوبائی اداروں سے ڈیٹا لینے کا فیصلہ

ٹیکس رولز میں ترمیم، 145 وفاقی و صوبائی اداروں سے ڈیٹا لینے کا فیصلہ

نامعلوم افراد کی فائرنگ،ن لیگی  رہنما سیدابرار شاہ بیٹے ،ساتھیوں سمت قتل

نامعلوم افراد کی فائرنگ،ن لیگی رہنما سیدابرار شاہ بیٹے ،ساتھیوں سمت قتل

غزہ میں تباہی اور قتل عام کے باوجود امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری

غزہ میں تباہی اور قتل عام کے باوجود امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری

8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری