11:18 am
سپریم کورٹـ :پنجاب انتخابات نظر ثانی درخواست پر سماعت آج ہوگی

سپریم کورٹـ :پنجاب انتخابات نظر ثانی درخواست پر سماعت آج ہوگی

11:18 am

اسلام آباد(اے بی این نیوز)سپریم کورٹ میں پنجاب انتخابات الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بینچ میں شامل ہیں ۔سپریم کورٹ نے چار اپریل کو پنجاب میں انتخابات کرانے کا فیصلہ دیا ۔عدالت نے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے تین مئی کو فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کی الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرسکی ۔وفاقی حکومت نے پنجاب انتخابات میں الیکشن کمیشن کو اکیس ارب روپے فنڈز فراہم نہیں کئے تھے۔وفاقی حکومت، نگران پنجاب حکومت اور الیکشن کمیشن سمیت پی ٹی آئی جواب جمع کرا چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں