01:03 pm
نو مئی واقعات ،لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے  ڈاکٹرز اور نرسزز کے وفد نے ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ کیا

نو مئی واقعات ،لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ڈاکٹرز اور نرسزز کے وفد نے ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ کیا

01:03 pm

پشاور(نیوز ڈیسک)لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کےڈاکٹرز اور نرسزز کے وفد نے ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ کیا۔
ریڈیو پاکستان آمد پر ڈاکٹرز اورنرسزکے وفدکو 9 اور10 مئی کو جلائی گئی عمارت کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا گیا۔ڈاکٹرز کے وفد نے9 مئی کے سانحہ کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی۔ وفد نے شہدائے پاکستان کو خراج ِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ”فوج کا دشمن ملک کا دشمن‘ عملے نے 9مئی کے دل سوز واقعات پر گہرے دکھ افسوس کا اظہار کیا اور مستقبل میں اس قسم کے واقعات نہ ہونے اور پرامن احتجاج پر زور دیا۔