01:36 pm
چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف اسلام آباد میں ایک اور مقدمہ درج،ذولفی بخاری،شہزاد اکبر،فرح گوگی بھی نامزد

چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف اسلام آباد میں ایک اور مقدمہ درج،ذولفی بخاری،شہزاد اکبر،فرح گوگی بھی نامزد

01:36 pm

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی اور اہلیہ بشری بی بی کیخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرلیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف فراڈ کامقدمہ 6جون کوتھانہ کوہسارمیں درج کیاگیا۔ایف آئی آر شہری نسیم الحق کی مدعیت میں درج کی گئی ۔مقدمے میں بشری بی بی، زولفی بخاری،شہزاد اکبراورفرح گوگی سمیت دیگرنامزد مقدمہ میں توشہ خانہ کی گھڑی کی جعلی رسید دینے کے الزام پر درج کیا گیا۔مقدمہ دفعہ 420/467/468/471 کے تحت تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے،مقدمے میں شہزاد اکبر۔ذلفی بخاری اور فرح گوگی کو نامزد کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ وہ سیکٹر ایف سیون میں گھڑیوں کا کاروبار کرتا ہے۔ملزمان نے میری دکان کے لیٹر ہیڈ پر جعلی بل بنا کر اسے ظاہر کیا۔۔۔

تازہ ترین خبریں