08:13 pm
پی ٹی آئی پر پابندی کی بات صرف اس کے چیئرمین کی وجہ سے ہورہی ہے، مریم اورنگزیب

پی ٹی آئی پر پابندی کی بات صرف اس کے چیئرمین کی وجہ سے ہورہی ہے، مریم اورنگزیب

08:13 pm

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کی بات صرف اس کے چیئرمین کی وجہ سے ہورہی ہے، یہ جو کر رہا ہے وہ ملک دشمن کرتے ہیں، یہ ہر مرتبہ کی گئی سازش میں بے نقاب ہوتا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے 9 مئی کو حساس تنصیبات اور ملکی املاک پر حملے
کیے۔ 9 مئی بلیک ڈے ہے، انہوں نے اسکول اور اسپتال جلائے، ریڈیو پاکستان کو جلایا، شرپسندوں کی گرفتاری پر ایک شخص انسانی حقوق کا شور مچا رہا ہے، یہ سب اس لیے ہو رہا ہے کہ اس نے عدالت نہیں جانا، یہ سب اس لیے ہورہا ہے کہ اس نے 190 ملین پاؤنڈ کا جواب نہیں دینا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ چار سال میں ملکی معیشت کا جنازہ نکالا گیا، جس ملک میں سیاسی استحکام نہ ہو وہاں معاشی استحکام کبھی نہیں آ سکتا، 2018ء میں ایک مائنڈ سیٹ مسلط کیا گیا، جس نے معیشت کا جنازہ نکالا، اس مائنڈ سیٹ نے لوگوں کو بیروز گار کیا، سیاسی استحکام، امن اور معیشت کی درست سمت کے بغیر کسی ملک نے ترقی نہیں کی، اس شخص کے رویے کی وجہ سے دوست ممالک نے پاکستان پر اعتماد کرنا چھوڑدیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مائنڈ سیٹ اسی طرح 2013ء اور 2014ء میں ڈی چوک پر گالیاں دیتا تھا، اس مائنڈ سیٹ نے لوگوں کو جیلوں میں ڈال کر معیشت کا جنازہ نکالا، 2018ء سے 2022ء کا سفر آپ سب کے سامنے ہے، اس ملک دشمن مائنڈ سیٹ کی وجہ سے ملک میں معاشی استحکام نہیں آرہا، معیشت کی سمت درست کرنے پر کام ہورہا ہے، معیشت کا استحکام سیاسی استحکام سے جڑا ہوا ہے۔ مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ زمان پارک میں ایک شخص نے خواتین اور بچوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا، پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف سے کیے معاہدے سے روگردانی کی۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ نواز شریف نے سیاسی استحکام کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کیا اور سیاسی استحکام کے حصول کےلیے 2013ء میں پی ٹی آئی کو خیبر پختونخوا میں حکومت دی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ بجٹ میں آئی ٹی سیکٹر، اسپورٹس، یوتھ کے لیے بڑا پروگرام متعارف کروایا جارہا ہے، کسانوں کو بڑا پیکیج دیا گیا ہے، کسان پیکیج کی دوسری قسط آرہی ہے۔

تازہ ترین خبریں

 فروری 2024قومی بچت بینک نے بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس کے لیے منافع کی شرح کا اعلان کردیا گیا

 فروری 2024قومی بچت بینک نے بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس کے لیے منافع کی شرح کا اعلان کردیا گیا

صدر مملکت  کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری مسترد ،دیکھیں 

صدر مملکت  کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری مسترد ،دیکھیں 

پنجاب کی نئی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے بارے میں وہ سب تمام معلومات جو آپ نہیں جانتے ،دیکھیں

پنجاب کی نئی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے بارے میں وہ سب تمام معلومات جو آپ نہیں جانتے ،دیکھیں

ن لیگ نے ایم کیو ایم کے مطالبوں سے اصولی اتفاق کر لیا ، دیکھیں تفصیل خبر میں

ن لیگ نے ایم کیو ایم کے مطالبوں سے اصولی اتفاق کر لیا ، دیکھیں تفصیل خبر میں

پاکستان کی آئی ایم ایف سے بنگلہ دیش طرز کے معاہدے کی کوشش، دیکھیں تفصیل 

پاکستان کی آئی ایم ایف سے بنگلہ دیش طرز کے معاہدے کی کوشش، دیکھیں تفصیل 

 2 فرشتوں کے بغیربانیٔ پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ، شیر افضل مروت کا بیان سامنے آ گیا 

 2 فرشتوں کے بغیربانیٔ پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ، شیر افضل مروت کا بیان سامنے آ گیا 

مرتضیٰ بھٹو قتل کیس میں 4 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری 

مرتضیٰ بھٹو قتل کیس میں 4 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری 

مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون  وزیر اعلیٰ منتخب،دیکھیں خبر

مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب،دیکھیں خبر

سنی اتحاد کونسل ارکان کابائیکاٹ، مریم نواز بھی بول اٹھیں

سنی اتحاد کونسل ارکان کابائیکاٹ، مریم نواز بھی بول اٹھیں

وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس، سنی اتحاد کونسل اراکین احتجاجا واک آؤٹ کر گئے  

وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس، سنی اتحاد کونسل اراکین احتجاجا واک آؤٹ کر گئے  

تمام  مستند معلومات کے لیے بینظیر انکم سپورٹ  کا  واٹس ایپ چینل شروع، دیکھیں

تمام  مستند معلومات کے لیے بینظیر انکم سپورٹ کا واٹس ایپ چینل شروع، دیکھیں

اہم خبر ،اسد عمر لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں بری ہو گئے 

اہم خبر ،اسد عمر لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں بری ہو گئے 

وزیراعلیٰ پنجاب اور سندھ کا انتخاب آج،دیکھیں تفصیل 

وزیراعلیٰ پنجاب اور سندھ کا انتخاب آج،دیکھیں تفصیل 

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد