01:36 pm
وفاقی بجٹ؛ سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری ، نان پروفائلرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

وفاقی بجٹ؛ سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری ، نان پروفائلرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

01:36 pm

اسلام آباد:آئندہ مالی سال ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 9200 ارب تک رکھنے کی تجویزآئندہ بجٹ میں 700 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی تجویز،
ذرائع ایف بی آر کے مطابق آئی ایم ایف کی مشاورت سے ایف بی آر محصولات کا ہدف 9200 ارب مقررنئے مالی سال کے بجٹ میں نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا ۔نان فائلر کیلئے میوچل فنڈز اور رئیل انویسٹمنٹ ٹرسٹ پر 30 فیصد عائد کرنے کی تجویز،بجٹ میں لگژری اشیاء پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح کو بڑھایا جائے گا،پراپرٹی کے شعبے میں لین دین کرنے والے نان فائلرز ٹیکس کی شرح دوگنی کی جائے گی۔ریٹیل اور ہول سیل سیکٹر پر ٹیکسوں کی شرح میں اضافے کی تجویز،نان فائلر کیلئے پرائز بانڈز پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا جائے گامشینری اور کمرشل رینٹ پر بھی ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز، وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2023-24 کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ایڈہاک الاؤنس کی مد میں 30 فیصد تک جب کہ پنشن میں20 فیصد سمیت میڈیکل اور کنوینس الاؤنسز میں اضافے کا امکان ہے۔علاوہ ازیں پے اینڈ پنشن کمیشن نے حکومت کو سرکاری ملازمین کو ملنے والے میڈیکل اور کنوینس الاؤنسز میں سو فیصد اضافہ کرکے تنخواہوں میں ایڈہاک الاؤنس کی مد میں 10 فیصد اضافہ کرنے کی سفارش کردی ہے۔وزارت خزانہ کے ریگولیشن ونگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے سے متعلق 3 تجاویز تیار کی گئی ہیں جو وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے خصوصی اجلاس میں پیش کی جائیں گی اور اسی اجلاس میں ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے ساتھ ساتھ الاؤنسز میں اضافے بارے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال 2023-24 کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے پے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارش کے تناظر میں پہلی تجویز میں ملازمین کو ملنے والے میڈیکل اور کنوینس الاؤنسز میں 100 فیصد اضافہ کرکے تنخواہوں میں ایڈہاک الاونس کی مد میں 10 س فیصد اضافہ کرنے کی تجویز ہے اور اسی طرح ریٹائرڈ ملازمین کو ملنے والے میڈیکل الاؤنسز میں بھی 100 فیصد اضافہ کرکے پنشن میں 10 فیصد اضافہ کردیا جائے۔پے اینڈ پنشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ا س تجویز کو ماننے سے حکومت کے پنشن بل پر زیادہ بوجھ نہیں بڑھے گا اور آئی ایم ایف کو بھی اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا اور ملازمین کو بھی بڑا ریلیف ملے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسری تجویز یہ ہے کہ گریڈ ایک تا 22 کے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کردیا جائے اور ساتھ میں میڈیکل اور کنوینس الاؤنس بھی بڑھادیا جائے جب کہ پنشنرز کے میڈیکل الاؤنس کو بھی بڑھاکر پنشن میں 15 فیصد اضافہ کردیا جائے۔اس کے علاوہ تیسری تجویز بھی زیر غور ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گریڈ ایک تا 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد جب کہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کیا جائے مگر میڈیکل اور کنوینس الاؤنس میں 50 فیصد تک اضافہ کیا جائے جب کہ پنشنز کے میڈیکل الاؤنس میں اضافے کے ساتھ ساتھ پنشن میں بھی 20 فیصد اضافہ کیا جائے۔اسی طرح ای او بی ایمپلائز کے پنشنرز کی پنشن میں اضافے اور مزدور کی کم از کم اجرت بڑھانے کی تجاویز ہیں البتہ اس حوالے سے حتمی منظوری 9 مئی کو وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے خصوصی اجلاس میں دی جائے گی اور جو بھی تجویز فائنل ہوگی اسے بجٹ کے ساتھ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا جبکہ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پے اینڈ پنشن کمیشن کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی تجویز معقول ہے البتہ حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔

تازہ ترین خبریں

 فروری 2024قومی بچت بینک نے بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس کے لیے منافع کی شرح کا اعلان کردیا گیا

 فروری 2024قومی بچت بینک نے بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس کے لیے منافع کی شرح کا اعلان کردیا گیا

صدر مملکت  کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری مسترد ،دیکھیں 

صدر مملکت  کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری مسترد ،دیکھیں 

پنجاب کی نئی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے بارے میں وہ سب تمام معلومات جو آپ نہیں جانتے ،دیکھیں

پنجاب کی نئی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے بارے میں وہ سب تمام معلومات جو آپ نہیں جانتے ،دیکھیں

ن لیگ نے ایم کیو ایم کے مطالبوں سے اصولی اتفاق کر لیا ، دیکھیں تفصیل خبر میں

ن لیگ نے ایم کیو ایم کے مطالبوں سے اصولی اتفاق کر لیا ، دیکھیں تفصیل خبر میں

پاکستان کی آئی ایم ایف سے بنگلہ دیش طرز کے معاہدے کی کوشش، دیکھیں تفصیل 

پاکستان کی آئی ایم ایف سے بنگلہ دیش طرز کے معاہدے کی کوشش، دیکھیں تفصیل 

 2 فرشتوں کے بغیربانیٔ پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ، شیر افضل مروت کا بیان سامنے آ گیا 

 2 فرشتوں کے بغیربانیٔ پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ، شیر افضل مروت کا بیان سامنے آ گیا 

مرتضیٰ بھٹو قتل کیس میں 4 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری 

مرتضیٰ بھٹو قتل کیس میں 4 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری 

مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون  وزیر اعلیٰ منتخب،دیکھیں خبر

مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب،دیکھیں خبر

سنی اتحاد کونسل ارکان کابائیکاٹ، مریم نواز بھی بول اٹھیں

سنی اتحاد کونسل ارکان کابائیکاٹ، مریم نواز بھی بول اٹھیں

وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس، سنی اتحاد کونسل اراکین احتجاجا واک آؤٹ کر گئے  

وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس، سنی اتحاد کونسل اراکین احتجاجا واک آؤٹ کر گئے  

تمام  مستند معلومات کے لیے بینظیر انکم سپورٹ  کا  واٹس ایپ چینل شروع، دیکھیں

تمام  مستند معلومات کے لیے بینظیر انکم سپورٹ کا واٹس ایپ چینل شروع، دیکھیں

اہم خبر ،اسد عمر لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں بری ہو گئے 

اہم خبر ،اسد عمر لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں بری ہو گئے 

وزیراعلیٰ پنجاب اور سندھ کا انتخاب آج،دیکھیں تفصیل 

وزیراعلیٰ پنجاب اور سندھ کا انتخاب آج،دیکھیں تفصیل 

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد