11:53 am
پولیس کے ناکے بے سود، آزادکشمیر بھر میں تاریخ ساز پہیہ جام ہڑتال ، نظام زندگی مفلوج،سول نافرمانی تحریک شروع کرنے کا اعلان

پولیس کے ناکے بے سود، آزادکشمیر بھر میں تاریخ ساز پہیہ جام ہڑتال ، نظام زندگی مفلوج،سول نافرمانی تحریک شروع کرنے کا اعلان

11:53 am

مظفرآباد(نیوزڈیسک) پولیس کے ناکے بے سود تاریخ ساز پہیہ جام ہڑتال اور شٹر ڈاون نے مظفر آباد میں نظام زندگی مفلوج کر رکھ دیا
ازاد کشمیر میں مفت بجلی فرائم کرنے سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان پونچھ کی طرح پہلے مرحلہ پر بجلی بلات نہیں دئیے جائیں گئے ہزاروں افراد کی ریلی میں مظاہرین کا اعلان اگست سے بجلی بلات نہ دینے کی شروعات کر کے سول نافرمانی کی تحریک مرحلہ وار اگے لے جانے کا فیصلہ ایکشن کمیٹیوں سول سوسائٹی ٹرانسپورٹر وکلا علاقائی تاجران تنظیموں اور صحافیوں کی مشاورت سے کیا گیا اس سے قبل مظفر ابادکی ستر سالہ تاریخ کا اہم جلوس نکلا بزرگ بچے بھی ریلی میں شریک رہے شہر مظفر آباد مکمل بند رہا رضاکارانہ بغیر شیڈول ٹرانسپورٹ بھی بند رہی اٹے سے سبسڈی بحال نہ کرنے والے اور مفت بجلی کی مانگ پر طنز کرنے والے وزیر اعظم انوار الحق کی طرف سے دھرنوں اور احتجاج کی مخالفت کو شرکاء نے شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری قرار دے دیا ازاد کشمیر بھر میں اٹا اور بجلی گلگت بلتستان جتنی قیمت پر مہیاء کرنے کے مطالبہ پر راولاکوٹ سے شروع احتجاج میں شدت پیدا ہوگئی ہے راجہ امجد علی انجمن تاجران کے صدر شوکت نواز میر سابق صدر سینٹرل بار فضل محمود بیگ این ایس ایف کے سیکرٹری جنرل غلام مجتبی بانڈے کی قیادت میں ہزاروں افراد کی ریلی کے بعد درالحکومت میں دوران احتجاج سڑکوں پر مزاحمت کاروں کا راج رہا شہروں اور قصبوں سے انسانی سمندر کی مانند لوگ امڈ چلے جگہ جگہ مزاحمت کاروں کے ڈیرے انتظامیہ بے بس رہی فتح کی سمت متحد بڑھے چلو نفرتیں سمیٹتے محبتیں بکھیرتے بڑھے چلو بجلی ہماری راج تمارا نامنظور بائی کاٹ بائی کاٹ بجلی بلز بائی کاٹ کے نعروں میں درالحکومت اج عملی تصویر بن گیا قوم پرست الحاقی جہادی ترقی پسند ایک اواز ہوچلے سرکاری گاڈیوں کو بھی اناونسمنٹ کر کے سڑکوں پر نہ انے روک دیا نیلم جہلم ویلی سے مظفر آباد تک خطہ سری نگر بن گیا بار کونسل کی اپیل پر وکلا بھی اظہار یک جہتی کرنے عدالتوں کا بائی کاٹ کر گئے بابائے قوم مقبول بٹ شہید کا گیت اپنے لیے جئیے تو کیا جئیے تو جی اے دل زمانے کے لیے اج اہل مظفر آباد نے سارے ازاد کشمیر کے لیے سہولیات لینے سچ ثابت کر دکھایا ازاد کشمیر حکومت کو دی ڈیڈ لائن گزشتہ روز ختم ہو گئی تھی ازاد کشمیر میں اٹے کی قیمت گلگت بلتستان جتنی رکھے جانے اور بجلی بلات سے تمام ٹیکسیز کے خاتمہ کے لیے مراعات یافتہ حکومتی کارندوں کی مراعات ختم کرنے چک ہریام پل کی فوری تعمیر شروع کرنے جیسے مطالبات کی حمائیت میں مظفر آباد شہر تاریخی جلوس و جلسہ کے ساتھ شٹر ڈاون ہڑتال بھی کی گئی اج ہزاروں افراد کی ریلی کے ساتھ شٹر ڈاون ہڑتال نے حکومت ازاد کشمیر کو تگنی کا ناچ رچا کر رکھ نیلم جہلم ویلی سمیت مختلف علاقوں سے لوگ درالحکومت پہنچے ازاد کشمیر بھر کی طرح لوگ دیوانہ وار سڑکوں پر نکل ائے پرزور احتجاج میں شدت پیدا ہوگئی ہے راولاکوٹ شہر سے شروع تحریک سے ازاد کشمیر کے درالحکومت میں سول سوسائٹی اور سیاسی کارکنان کی محنت کش طبقات سے مل کر احتجاجی مظاہروں شٹر ڈاون اور وکلا کے عدالتی بائیکاٹ نے درالحکومت میں نظام زندگی مفلوج کردیا ہے ہزاروں افراد کی ریلی نکالی گئی شرکا ء بجلی ہماری قبضہ تمارا ڈیم ہمارے راج تمارا نامنظور اٹا مہنگا نامنظور لٹ کے کھا گئے ہائے ہائے جیوے کشمیر میری جان جموں گلگت بلتستان ایک نعرہ ایک اواز جیوے گل نواز جئیے گل نواز کے نعروں اور ترانوں سے شہر مظفر آباد گونج اٹھا ہے اٹے کی قیمت گلگت بلتستان جتنی رکھی جائیں بجلی بلات پر لگے ٹیکسیز ختم کیے جائیں ازاد کشمیر میں مفت بجلی دی جائے اور کشمیر فری لوڈ شیڈنگ زون قرار دیا جائے ازاد کشمیر کا اپنا نیشنل گریڈ سٹیشن قائم کیا جائے ای بلنگ کا ڈرامہ بند کیا جائے میرپور میں فوری انٹرنیشنل ائیر پورٹ اور چک ہریام پل کی فوری تعمیر شروع کی جائے اور میرپور کو سوئی گیس فراہمی کی جائے پلندری بہتراں روڈ تعمیر کی جائے جیسے مطالبات کی مانگ کر رہے تھے تاجروں کی تنظیم انجمن تاجر ان سول سوسائٹی دریا بچاو کمیٹی بار ایسوسی ایشن ٹرانسپورٹ یونین کی اپیل پر شہر مظفر آباد سمیت مظفر آباد ڈویثرن کے چاروں اضلاع کے چھوٹے بڑے بازاروں میں مظاہروں کے ساتھ شٹر ڈاون ہڑتال کی گئی مظاہرین کا موقف تھا کہ باوجود اس کہ ہر سال تیس جون تک کا گندم کا کوٹہ خرید کر ملوں میں رکھا گیا ہے اخری دو ماہ میں عزیز خان نامی مل مالک محکمہ خوراک سے مل کر قیمت میں اضافہ کروا لیتا ہے سیکرٹری خوراک منصور قادر ڈار پر دو ارب روپیہ کرپشن کے الزام پر حالیہ دنوں وزیر اعظم کی طرف سے معطلی ہمارے موقف کی سچائی ہے ہڑتال کرنے والوں کا دعوی ہے کہ ازاد کشمیر حکومت کو بھی اس گندم کی خریداری پر گلگت بلتستان جتنی سبسڈی کی رقم ملتی ہے مگر وہ رقم اسلام اباد حکومت خود عیاشیوں کی نذر کر دیتی ہے اور گلگت بلتستان کی نسبت سات گنا اضافی قیمت پر کشمیر میں اٹا فروخت کیا جاتا ہے پاکستان میں اٹا سستا کیا جا رہا ہے اور یہاں مہنگا کر دیا گیا شہبازشریف حکومت نے آزاد کشمیر کو ملی سبسڈی سے اربوں روپیہ لیکر پنجاب میں مفت اٹا تقسیم کیا تاکہ الیکشن میں ووٹ ملیں بائیس گھنٹے کی مسافت پر گلگت میں سوا دس سو روپیہ فی من اٹا میسر ہے اور چار گھنٹے کی مسافت پر ازاد کشمیر میں چوتیس سو روپیہ فی من جو سات گنا مہنگا بنتا ہے اب قبول نہیں گلگت بلتستان اور ازاد کشمیر کی عالمی حثیت ایک ہے اب ہم کو بھی اس قیمت پر اٹا دینا ہوگا بجلی پر مظفر اباد حکومت نے بلاوجہ بھاری ٹیکسیز لگا رکھے ہیں حالانکہ حکومت پاکستان فی یونٹ بجلی کی قیمت محض دو روپیہ انسھٹہ پیسے وصول کرتی ہے بیسوں طرح کے ٹیکسیز لگا کر تیس سے چالیس روپیہ فی یونٹ قیمت لی جاتی ہے کچھ روز قبل محکمہ برقیات کو ایک ارب سے زاہد کی رقم ملی وہ غریبوں سے بوجھ ہٹانے کے بجائے خود ہڑپ کی جائے گی بجلی بلات کشمیر میں تیار کرنے کے بجائے لاہور سے تیار کرانے شروع کیے گئے جس کا کوئی جوازنہیں دوسری طرف امریکہ کے اداروں کے بلات باغ آزادکشمیر میں تیار ہو رہے ہیں ایک ریٹائرڈ بیورور کریٹ کو مالی فائدہ دینے اس سے کمیشن پر گجرانوالہ کی ایک غیر میعاری فیکڑری سے ناقص میٹر تیار کر کے اضافی قیمت پر لوگوں کو خرید نے مجبور کیا جا رہا ہے چھ سو روپیہ میں تیار میٹر چار ہزار روپیہ میں دیا جا رہا ہے اور برسوں سے لیے گئے میٹر رینٹ کا حساب کتاب ہی نہیں غیر قانونی منظوری برقیات کے افیسر ان اور ملا زمین کو مفت بجلی دے کر خزانے کو کروڈوں روپیہ کا ٹیکہ لگایا جاتا ہے اور پھر یہ نقصان عام صارفین پر نت نئے رنگ برنگے ٹیکسیز لگا کر پورا ہو رہا ہے محکمہ برقیات کے افیسرز اور ملازمین کو خود ساختہ قانون کے تحت مہیاء یہ مفت بجلی ختم کرنا ہوگی سرکاری دفاتر میں مفت بجلی کی سہولت کے ساتھ سرکاری گاڈیوں کو نجی استمعال خاص کر بچوں کے سکولز لانے جانے اور بیگمات کی شاپنگ اور سیر تفریح تعزیت پر پابندی لگائی جائے ای بلنگ سسٹم فوری ختم کیا جائے مقررین نے کہا کہ چار ہزار میگا واٹ بجلی اس وقت کشمیر سے اسلام اباد منتقل ہورہی ہے سارے ازاد کشمیر کی ضرورت ساڈھے چار سو میگا واٹ ہے اور یہاں لوگوں کو صرف ایک سو اسی میگاواٹ بجلی دی جا رہی ہے محض دو سو ستر میگا واٹ بجلی اور ضرورت ہے مگر چار ہزار میگا واٹ لیکر دو ستر میگا واٹ بجلی نہیں دی جا رہی ہڑتال لیوں کا موقف ہے کہ اگر یہ مطالبات پانچ ستمبر تک نہیں منظور کیے جاتے تو سول نافرمانی کی تحریک شروع کر کے پورا ازاد کشمیر بھی مکمل بند ہوگا سرکاری دفاتر نہیں چلنے دیں گئے مقررین نے وزیر اعظم انوار الحق چودھری کی طرف سے غریب دوست احتجاج کی مخالفت پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور مظفر اباد اسمبلی کے تمام ممبران سے اپیل کی کہ وہ غریبوں کے ووٹ لیکر ان کے ٹیکسز سے عیاشی کے بجائے بجلی بلات پر لگے ٹیکسز اور اٹے کی سبسڈی سرمایہ داروں کی عیاشی پر خرچ کرنے کی مخالفت کرنے کی ان سے مانگ کی اور کہا کہ تمام ممبران اسمبلی کو یاد رکھنا چائیے کہ دنیا مکافات عمل کا نام ہے یہ ممبران اسمبلی عمران خان سے زیادہ مقبول اور مشرف سے زیادہ طاقت ور نہیں اگر خاموشی رکھی تو مشرف اور عمران سے بھی زیادہ زلت ان کا مقدر ہوگی مقررین نے جہلم نیلم کے رخ موڈنے کو درالحکومت اجاڈنے کی سازش قرار دیا اور وزیراعظم ازاد کشمیر انوار الحق چودھری کی طرف سے مفت بجلی کی تحریک شروع کر نے والے پونچھ کے حریت پسند وں کے اباو اجداد پر تنقید کو سطحی سوچ کی عکاسی قرار دیتے کہا کہ پونچھ سے شروع تحریک اج ساری کشمیری قوم کے دلوں کی اوازبن چکی ہے وزیراعظم ازاد کشمیر فوری اپنے بیان پر اہل پونچھ سے معافی مانگیں ورنہ درالحکومت میں انہیں دفتر تک محدود کر دیا جائے گا۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭


تازہ ترین خبریں

شفاف الیکشن تمام مسائل کا حل، سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کیلئے تیار کیا،  چیئرمین پی ٹی آئی

شفاف الیکشن تمام مسائل کا حل، سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کیلئے تیار کیا، چیئرمین پی ٹی آئی

بنوں میں پولیوکیس سامنے آگیا،بچی معذور ،محکمہ صحت نے تصدیق کردی

بنوں میں پولیوکیس سامنے آگیا،بچی معذور ،محکمہ صحت نے تصدیق کردی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 9 ایس ڈی اوز احتجاجاً اپنے عہدوں سے مستعفی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 9 ایس ڈی اوز احتجاجاً اپنے عہدوں سے مستعفی

میرے  نواز شریف کے ساتھ تعلقات سیاست سے بالاتر ہیں ،شاہد خاقان عباسی

میرے نواز شریف کے ساتھ تعلقات سیاست سے بالاتر ہیں ،شاہد خاقان عباسی

پی ٹی آئی چیئرمین  ،پاکستان کا داخلی معاملہ ہے،جان کربی

پی ٹی آئی چیئرمین ،پاکستان کا داخلی معاملہ ہے،جان کربی

کراچی ایئر پورٹ پر کھڑے طیاروں کے پرزہ جات چوری ، طیار ے کباڑ کا ڈھیر بن گئے

کراچی ایئر پورٹ پر کھڑے طیاروں کے پرزہ جات چوری ، طیار ے کباڑ کا ڈھیر بن گئے

پاکستان غریب اور مقروض ممالک کی فہرست میں شامل

پاکستان غریب اور مقروض ممالک کی فہرست میں شامل

190 ملین پائونڈ کیس، پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کیخلاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست خارج

190 ملین پائونڈ کیس، پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کیخلاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست خارج

ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ،روپیہ مستحکم ہونے لگا

ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ،روپیہ مستحکم ہونے لگا

جناح ہاؤس حملہ کیس ،  پولیس نے  عظمی خان  اور علیمہ خان  کی گرفتار ی مانگ لی

جناح ہاؤس حملہ کیس ، پولیس نے عظمی خان اور علیمہ خان کی گرفتار ی مانگ لی

چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل روکنے کی دائر درخواست مسترد

چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل روکنے کی دائر درخواست مسترد

سائفر کیس کی سماعت  9 اکتوبر تک ملتوی

سائفر کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کورگروپ تشکیل

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کورگروپ تشکیل

رواں ما لی سال  مہنگا ئی کم نہیں ہو گی، 26.5 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ، عالمی بینک کی رپورٹ

رواں ما لی سال مہنگا ئی کم نہیں ہو گی، 26.5 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ، عالمی بینک کی رپورٹ