06:01 pm
 مہنگی چینی فروخت کرنے پر 31 افراد کو جیل بھیج دیا

مہنگی چینی فروخت کرنے پر 31 افراد کو جیل بھیج دیا

06:01 pm

پشاور میں مہنگی چینی فروخت کرنے پر 31 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ سیکرٹری فوڈ عابد وزیر کے مطابق پشاور میں سپر اسٹورز،دکانوں میں 200 روپے کلو چینی فروخت کرنے پر 31 افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ چینی کی فی کلو قیمت 176 روپے ہے جبکہ سپر اسٹورز اور دکانوں میں 200 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔
سیکرٹری فوڈ کے مطابق چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے چینی مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں مزید کمی آگئی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں فی کلو چینی کی قیمت میں مزید 20 روپے کی کمی ہوگئی جس کے بعد ایک کلو چینی 200 روپے میں فروخت کی جارہی ہے جب کہ بعض علاقوں میں چینی 205سے 210 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز چینی کی فی کلو قیمت 225 سےکم ہوکر 220 روپے ہوئی تھی۔ ضلعی انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کے بعد چینی کی فی کلو قیمت 190روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب پشاور میں ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ہول سیل میں چینی کی فی کلو قیمت 172 روپے ہوگئی۔ ڈیلرز کے مطابق ہول سیل میں چینی کی 50 کلو کی بوری کی قیمت 8 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے جب کہ پرچون میں چینی فی کلو 190 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ علاوہ ازیں پنجاب کی شوگر ملوں کا ایکس مل ریٹ بدستور 170 روپے کلو پر برقرار ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں چینی180 سے 190 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔ شوگ ڈیلرز کے مطابق جنوبی پنجاب کی چینی ملوں کا ہول سیل ریٹ 155 روپے کلو پر آگیا اور سینٹرل پنجاب کی چینی ملوں کا ہول سیل ریٹ 159روپے کلوپرآگیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

شفاف الیکشن تمام مسائل کا حل، سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کیلئے تیار کیا،  چیئرمین پی ٹی آئی

شفاف الیکشن تمام مسائل کا حل، سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کیلئے تیار کیا، چیئرمین پی ٹی آئی

بنوں میں پولیوکیس سامنے آگیا،بچی معذور ،محکمہ صحت نے تصدیق کردی

بنوں میں پولیوکیس سامنے آگیا،بچی معذور ،محکمہ صحت نے تصدیق کردی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 9 ایس ڈی اوز احتجاجاً اپنے عہدوں سے مستعفی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 9 ایس ڈی اوز احتجاجاً اپنے عہدوں سے مستعفی

میرے  نواز شریف کے ساتھ تعلقات سیاست سے بالاتر ہیں ،شاہد خاقان عباسی

میرے نواز شریف کے ساتھ تعلقات سیاست سے بالاتر ہیں ،شاہد خاقان عباسی

پی ٹی آئی چیئرمین  ،پاکستان کا داخلی معاملہ ہے،جان کربی

پی ٹی آئی چیئرمین ،پاکستان کا داخلی معاملہ ہے،جان کربی

کراچی ایئر پورٹ پر کھڑے طیاروں کے پرزہ جات چوری ، طیار ے کباڑ کا ڈھیر بن گئے

کراچی ایئر پورٹ پر کھڑے طیاروں کے پرزہ جات چوری ، طیار ے کباڑ کا ڈھیر بن گئے

پاکستان غریب اور مقروض ممالک کی فہرست میں شامل

پاکستان غریب اور مقروض ممالک کی فہرست میں شامل

190 ملین پائونڈ کیس، پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کیخلاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست خارج

190 ملین پائونڈ کیس، پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کیخلاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست خارج

ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ،روپیہ مستحکم ہونے لگا

ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ،روپیہ مستحکم ہونے لگا

جناح ہاؤس حملہ کیس ،  پولیس نے  عظمی خان  اور علیمہ خان  کی گرفتار ی مانگ لی

جناح ہاؤس حملہ کیس ، پولیس نے عظمی خان اور علیمہ خان کی گرفتار ی مانگ لی

چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل روکنے کی دائر درخواست مسترد

چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل روکنے کی دائر درخواست مسترد

سائفر کیس کی سماعت  9 اکتوبر تک ملتوی

سائفر کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کورگروپ تشکیل

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کورگروپ تشکیل

رواں ما لی سال  مہنگا ئی کم نہیں ہو گی، 26.5 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ، عالمی بینک کی رپورٹ

رواں ما لی سال مہنگا ئی کم نہیں ہو گی، 26.5 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ، عالمی بینک کی رپورٹ