06:08 pm
’بہت ظالم لوگ ہیں‘، عدالت میں پرویز الٰہی کی شیخ رشید سے فون پر گفتگو

’بہت ظالم لوگ ہیں‘، عدالت میں پرویز الٰہی کی شیخ رشید سے فون پر گفتگو

06:08 pm

پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے دو مرتبہ ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ ذرائع کے مطابق کمرہ عدالت میں دو مرتبہ پرویز الٰہی کو شیخ رشید کا فون آیا، وکیل نے اپنے فون سے پرویز الٰہی کی شیخ رشید سے بات کروائی۔
پرویز الٰہی کا فون پر شیخ رشید سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا مجھے دو دن تھانہ سی آئی اے میں رکھا جس میں آپ کو رکھا گیا تھا، بہت ظالم لوگ ہیں، میں نے بتایا کہ دل میں اسٹنٹ لگے ہوئے ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا سابق وزیر داخلہ سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا آپ کے بارے میں بتا رہے تھےکہ جب شیخ رشید گرفتار تھے تو انہیں بخار تھا، پرویز الٰہی نے شیخ رشید سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ نگران وزیراعلی پنجاب میرا رشتہ دار ہے لیکن حالات آپ کو معلوم ہیں۔ چوہدری پرویز الٰہی نے فون پر بات کرتے ہوئے کہا چیئرمین پی ٹی آئی آپ کیلئے 200 فیصد کوشش کر رہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی ساتھ کھڑے ہیں، انہیں سب معلوم ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا شیخ رشید بلکل ٹھیک بندہ ہے۔ صدر پی ٹی آئی کا شیخ رشید سے مزید کہنا تھا پی ٹی آئی میں باقیوں کا تو آپ کو معلوم ہے، گزشتہ روز میڈیا کو میں نے بتایا کہ مجھے شجاعت حسین نےکہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو نہیں چھوڑنا۔ یاد رہے کہ جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کاغزہ کا سکیورٹی کنٹرول سنبھالنے کا اعلان

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کاغزہ کا سکیورٹی کنٹرول سنبھالنے کا اعلان

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست خارج

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست خارج

حکومت پاکستان نے کووڈ سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لیں

حکومت پاکستان نے کووڈ سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لیں

نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے گھر آکر معافی مانگی: رانا ثنا اللہ

نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے گھر آکر معافی مانگی: رانا ثنا اللہ

ٹیکس رولز میں ترمیم، 145  وفاقی و صوبائی اداروں سے ڈیٹا لینے کا فیصلہ

ٹیکس رولز میں ترمیم، 145 وفاقی و صوبائی اداروں سے ڈیٹا لینے کا فیصلہ

نامعلوم افراد کی فائرنگ،ن لیگی  رہنما سیدابرار شاہ بیٹے ،ساتھیوں سمت قتل

نامعلوم افراد کی فائرنگ،ن لیگی رہنما سیدابرار شاہ بیٹے ،ساتھیوں سمت قتل

غزہ میں تباہی اور قتل عام کے باوجود امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری

غزہ میں تباہی اور قتل عام کے باوجود امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری

8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے،انوارالحق

دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے،انوارالحق

آئندہ الیکشن کیلئےالیکشن کمیشن کو 17.4 ارب روپے جاری

آئندہ الیکشن کیلئےالیکشن کمیشن کو 17.4 ارب روپے جاری

خاور مانیکا کے کہنے پر کمرے میں جاتا تو عمران خان مجھے ڈانٹ کر نکال دیتے تھے، گواہ محمد لطیف

خاور مانیکا کے کہنے پر کمرے میں جاتا تو عمران خان مجھے ڈانٹ کر نکال دیتے تھے، گواہ محمد لطیف

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ،نثار احمد  کا اعزاز،پانچ رنز پر 5کھلاڑی آؤٹ

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ،نثار احمد کا اعزاز،پانچ رنز پر 5کھلاڑی آؤٹ

پاکستانی ویمن  ٹیم کی تاریخی  کامیابی،ٹی 20 میں واضح برتری حاصل کرلی

پاکستانی ویمن ٹیم کی تاریخی کامیابی،ٹی 20 میں واضح برتری حاصل کرلی

غزہ  جنگ،فلسطینیوں کی نسل کشی جاری،2روز میں 800 سے زائدافرادشہید

غزہ جنگ،فلسطینیوں کی نسل کشی جاری،2روز میں 800 سے زائدافرادشہید