06:53 pm
پشاور: ٹریفک پولیس نے شہری کے چالان پر نام کی جگہ گالی لکھ دی

پشاور: خیبر پختون خوا میں ٹریفک پولیس کے اہلکار نے شہری کا چالان کرتے ہوئے نام کی جگہ گالی لکھ دی، شہری نے چالان کی تصویر وائرل کردی جس کے بعد اہل کار کو معطل کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ٹریفک پولیس کا پہلے سلام پھر کلام کا سلوگن محض ایک ڈرامہ نکلا، پشاور میں اہلکار نے بداخلاقی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض نام نہ بتانے پر شہری کے چالان پر نام کی جگہ نازیبا لفظ لکھ دیا۔ متاثرہ شہری نے اپنے بیان میں کہا ہے ون وے کی خلاف ورزی کی تھی جس پر ٹریفک اہلکار نے مجھے روکا تو میں نے بتایا کہ راستے کا علم نہیں تھا، ایجوکیشن محکمے کا نائب قاصد ہوں۔ شہری کے مطابق اہلکار رومان شاہ نے ٹریفک قوانین کی خلاف وزری پر چالان کی غرض سے نام پوچھا تو میں نے عرض کی کہ چالان نہ دیں تو اہلکار نے نام کی جگہ نازیبا لفظ لکھ دی اس ایک لفظ سے دشمنیاں جنم لے سکتی ہیں۔
Traffic police Peshawar challan
شہری نے اپیل کی کہ ایس ایس پی ٹریفک سے التماس ہے کہ ٹریفک پولیس کی بدنامی کا سبب بننے والے ایسے اہل کاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ بعدازاں سوشل میڈیا پر معاملہ وائرل ہونے پر ایس ایس پی ٹریفک نے نوٹس لے لیا اور غیر اخلاقی الفاظ لکھنے پر ٹریفک پولیس کے اہلکار کو معطل کردیا۔

تازہ ترین خبریں

شفاف الیکشن تمام مسائل کا حل، سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کیلئے تیار کیا،  چیئرمین پی ٹی آئی

بنوں میں پولیوکیس سامنے آگیا،بچی معذور ،محکمہ صحت نے تصدیق کردی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 9 ایس ڈی اوز احتجاجاً اپنے عہدوں سے مستعفی

میرے  نواز شریف کے ساتھ تعلقات سیاست سے بالاتر ہیں ،شاہد خاقان عباسی

پی ٹی آئی چیئرمین  ،پاکستان کا داخلی معاملہ ہے،جان کربی

کراچی ایئر پورٹ پر کھڑے طیاروں کے پرزہ جات چوری ، طیار ے کباڑ کا ڈھیر بن گئے

پاکستان غریب اور مقروض ممالک کی فہرست میں شامل

190 ملین پائونڈ کیس، پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کیخلاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست خارج

ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ،روپیہ مستحکم ہونے لگا

جناح ہاؤس حملہ کیس ،  پولیس نے  عظمی خان  اور علیمہ خان  کی گرفتار ی مانگ لی

چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل روکنے کی دائر درخواست مسترد

سائفر کیس کی سماعت  9 اکتوبر تک ملتوی

سائفر کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کورگروپ تشکیل

رواں ما لی سال  مہنگا ئی کم نہیں ہو گی، 26.5 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ، عالمی بینک کی رپورٹ