05:51 pm
نواز شریف کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہو چکے، سازشیو ’گڈ بائے‘: مریم نواز

نواز شریف کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہو چکے، سازشیو ’گڈ بائے‘: مریم نواز

05:51 pm

پشاور: مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہےکہ نواز شریف کو ’مائنس‘ کرنے والے خود ’مائنس‘ ہو چکے ہیں اور نواز شریف کو مائنس کرتے کرتے پاکستان کی ترقی مائنس ہوگئی۔ خیبرپختونخوا میں پارٹی کے مشاورتی اجلاس سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف واپس نہیں آرہا بلکہ پاکستان کی خوشحالی کا دور واپس آ رہا ہے، نواز شریف کو ’مائنس‘ کرنے والے خود ’مائنس‘ ہوچکے ہیں اور نواز شریف کو مائنس کرتے کرتے پاکستان کی ترقی مائنس ہوگئی، معمار پاکستان ویلکم بیک، سازشیو ’گڈ بائے‘۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا پیغام پاکستان کی ترقی اور مہنگائی سے عوام کو نجات دلانا ہے، انہوں نے بہادری اور ثابت قدمی سے سیاسی انتقام کا مقابلہ کیا اور سرخرو ہوئے، نواز شریف نے عوام کو مہنگائی سے بچایا تھا، اس خدمت کی اُنہیں سزا ملی، ان کے خلاف سازش کے نتیجے میں عوام کو مہنگائی ملی کیونکہ سازشی نہیں چاہتےتھےکہ پاکستان معاشی طورپر مضبوط ہو۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا 21 اکتوبر اعلان ہےکہ عوام کی تکلیف کے دن ختم ہونے والے ہیں، 21 اکتوبر اعلان ہے کہ غریبوں کے دُکھ درد کا احساس کرنے والا نواز شریف واپس آرہا ہے۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ نواز شریف کے دور میں5 سال آٹے،گھی اور چینی کی قیمت نہیں بڑھی، نواز شریف وہ ہے جس کے دور میں 47 سال میں مہنگائی کم ترین سطح پر آئی تھی، نواز شریف وہ ہے جس نے پاکستان کی معاشی ترقی 6.1 فیصد پر پہنچائی تھی، نواز شریف وہ ہے جس نے پاکستان کا واحد آئی ایم ایف پروگرام کامیابی سے مکمل کیا اور 2017 میں آئی ایم ایف کو خداحافظ کہہ دیا تھا، نواز شریف کادیا ترقی کاسفرجاری رہتا تو پاکستان آج بحرانوں کا شکار نہ ہوتا، آج بجلی، گیس اور پیٹرول مہنگے نہ کرنے پڑتے۔

تازہ ترین خبریں

شفاف الیکشن تمام مسائل کا حل، سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کیلئے تیار کیا،  چیئرمین پی ٹی آئی

شفاف الیکشن تمام مسائل کا حل، سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کیلئے تیار کیا، چیئرمین پی ٹی آئی

بنوں میں پولیوکیس سامنے آگیا،بچی معذور ،محکمہ صحت نے تصدیق کردی

بنوں میں پولیوکیس سامنے آگیا،بچی معذور ،محکمہ صحت نے تصدیق کردی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 9 ایس ڈی اوز احتجاجاً اپنے عہدوں سے مستعفی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 9 ایس ڈی اوز احتجاجاً اپنے عہدوں سے مستعفی

میرے  نواز شریف کے ساتھ تعلقات سیاست سے بالاتر ہیں ،شاہد خاقان عباسی

میرے نواز شریف کے ساتھ تعلقات سیاست سے بالاتر ہیں ،شاہد خاقان عباسی

پی ٹی آئی چیئرمین  ،پاکستان کا داخلی معاملہ ہے،جان کربی

پی ٹی آئی چیئرمین ،پاکستان کا داخلی معاملہ ہے،جان کربی

کراچی ایئر پورٹ پر کھڑے طیاروں کے پرزہ جات چوری ، طیار ے کباڑ کا ڈھیر بن گئے

کراچی ایئر پورٹ پر کھڑے طیاروں کے پرزہ جات چوری ، طیار ے کباڑ کا ڈھیر بن گئے

پاکستان غریب اور مقروض ممالک کی فہرست میں شامل

پاکستان غریب اور مقروض ممالک کی فہرست میں شامل

190 ملین پائونڈ کیس، پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کیخلاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست خارج

190 ملین پائونڈ کیس، پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کیخلاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست خارج

ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ،روپیہ مستحکم ہونے لگا

ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ،روپیہ مستحکم ہونے لگا

جناح ہاؤس حملہ کیس ،  پولیس نے  عظمی خان  اور علیمہ خان  کی گرفتار ی مانگ لی

جناح ہاؤس حملہ کیس ، پولیس نے عظمی خان اور علیمہ خان کی گرفتار ی مانگ لی

چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل روکنے کی دائر درخواست مسترد

چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل روکنے کی دائر درخواست مسترد

سائفر کیس کی سماعت  9 اکتوبر تک ملتوی

سائفر کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کورگروپ تشکیل

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کورگروپ تشکیل

رواں ما لی سال  مہنگا ئی کم نہیں ہو گی، 26.5 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ، عالمی بینک کی رپورٹ

رواں ما لی سال مہنگا ئی کم نہیں ہو گی، 26.5 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ، عالمی بینک کی رپورٹ