12:56 pm
10 منافع بخش اور 10خسارے کے اداروں کی فہرست جاری ، نجکاری کا فیصلہ تیارفہرست کیمطابق ہوگا، شمشاد اختر

10 منافع بخش اور 10خسارے کے اداروں کی فہرست جاری ، نجکاری کا فیصلہ تیارفہرست کیمطابق ہوگا، شمشاد اختر

12:56 pm

اسلام آباد(نیوزڈیسک) حکومت نے 10 منافع بخش اورخسارے کے شکار 10اداروں کی فہرست جاری کردی ہے۔
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی 100.8 ارب روپے منافع جبکہ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی108.5 ارب روپے خسارے کے ساتھ سرفہرست ہے۔ نگران وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات شمشاد اخترنے کہاہے کہ حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصانات 500 ارب روپے سالانہ تک پہنچ چکے ہیں جب کہ حکومتی اداروں کو آپریشنل اقدامات ترجیحی بنیادوں پر بہتر کرنا ہونگے۔نگران وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات شمشاد اخترنے کہاہے کہ نجکاری کے لیے فیصلے ایک تیار شدہ لسٹ کے تحت ہوں گے، سرکاری کاروباری اداروں (ایس اوایز)کی نجکاری اورانہیں منافع بخش بنانے کیلیے دانش مندانہ پالیسی اقدامات کاسلسلہ جاری ہے، تمام شراکت داروں کی مشاورت سے پالیسی سازی کا عمل آگے بڑھارہے ہیں، ایس اوایز کے حوالہ سے مجوزہ پالیسی میں بورڈ کے ممبران کاآزادانہ تقررکیاجائیگا،تفصیلات کے مطابق مالی سال 2020ء میں پاکستان پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ49.4 ارب روپے کے ساتھ دوسرے،نیشنل بینک 30.6 ارب کے ساتھ تیسرے ،گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ29.8 ارب کے ساتھ چوتھے ،نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ28 ارب کے ساتھ پانچویں ،پورٹ قاسم اتھارٹی15.4 ارب کے ساتھ چھٹے ،نیشنل ٹرانسمشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی9.3 ارب کے ساتھ ساتویں،پاک کویت انویسٹمنٹ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ6.3 ارب کے ساتھ آٹھویں ،فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی6.08 ارب کے ساتھ نویںجبکہ پاکستان ایگریکلچرل سٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن لمیٹڈ6.02 ارب منافع کے ساتھ دسویں نمبرپر رہی۔دوسری طرف نیشنل ہائی ویز اتھارٹی94.3 ارب خسارے کے ساتھ دوسرے ،ریلوے50.2 ارب کے ساتھ تیسرے ،سکھر الیکٹرک پاور کمپنی40.8 ارب کے ساتھ چوتھے،پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز36.7 ارب کے ساتھ پانچویں ،سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ21.4 ارب کے ساتھ چھٹے، پاکستان سٹیل ملز20.6 ارب کے ساتھ ساتویں ، حیسکوو17.7 ارب کے ساتھ آٹھویں،پاکستان سٹیٹ آئل14.8 ارب کے ساتھ نویں اور پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی14.6 ارب کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔

تازہ ترین خبریں

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

جیل ٹرائل  حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے  درخواست دائرکردی

جیل ٹرائل حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست دائرکردی

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل  میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع