04:15 pm
نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

04:15 pm

پشاور (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں میں خیبرپختونخوا کے ضم اضلاع قومی اسمبلی کی 6 نشستوں سے محروم ہوگئے۔
نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز "کے مطابق2024ء کے انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آبادی کی بنیاد پر جاری حلقہ بندیوں میں خیبرپختونخوا کے ضم اضلاع کو قومی اسمبلی کی 6 نشستوں سے محروم کردیا۔ ضم اضلاع کی قومی اسمبلی کی نشستیں 10 سے کم ہوکر 4 رہ گئیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کردی ہے، جاری فہرست کے مطابق خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے 6 حلقوں کو کم کردیا گیا ہے، یہ حلقے ضم قبائلی ضلع سے کم کیے گئے ہیں۔حلقہ بندیوں کی فہرست کے مطابق باجوڑ سے2حلقے تھے این اے 40 اور این اے 41، اب نیا حلقہ این اے 8 ہوگا۔ ضلع خیبر سے این اے 43 اور 44 حلقہ تھے جو اب ایک حلقہ کم کرکے این اے 27 ہوگیا ہے۔ کرم سے بھی ایک حلقہ کم کردیا گیا ہے این اے 45 اور 46 کے بعد کرم کا نیا حلقہ این اے 27 ہوگا، اورکرزئی کا حلقہ این اے 47 ختم کردیا گیا ہے، ضلع کرم کو ہنگو کے حلقہ این اے 36 کے ساتھ شامل کردیا گیا ہے۔اسی طرح جنوبی وزیرستان کا ایک حلقہ بھی کردیا گیا ہے، این اے 49 اور این اے 50 کے بعد اب این اے 42 ساوتھ وزیرستان کا نیا حلقہ ہوگا۔ 2018 ءکے انتخابات کے بعد این اے 51 کا حلقہ فرنٹیئر ریجن پرمشتمل تھا، فرنٹیئر ریجن علاقے متعلقہ اضلاع میں شامل ہونے کے باعث 2018 ءکے برخلاف الگ حلقہ سے محروم ہوگئے اور اب وہ متعلقہ اضلاع کے حصہ کے طور پر ہی الیکشن کا حصہ ہوں گے۔نئی حلقہ بندیوں کے بعد قومی اسمبلی کے پرانے حلقوں کی ترتیب بھی تبدیل ہوگئی ہے، خیبرپختونخوا میں این اے 8 جو پہلے ملاکنڈ کا حلقہ ہوا کرتا تھا اب این اے 8 باجوڑ پر مشتمل ہوتا، این اے 9 پر ملاکنڈ شامل ہوگیا ہے۔ اسی طرح نوشہرہ کے حلقہ این اے 26 اور 27 سے تبدیل ہوکر اب این اے 33 اور 34 حلقہ ہوگئے ہیں، کوہاٹ این اے 32 سے این اے 35، ہنگو این اے 33 سے این اے 36، کرم این اے 46 اور این اے 45سے این اے 37، کرک این اے 34 سے این اے 38 ہوگیا ہے۔اسی طرح بنوں این اے 35 سے 39، لکی مروت این اے 36 سے 41، ٹانک این اے 37 این اے 43، مہمند این اے 42 سے این اے 26، این اے 38 ڈی آئی خان این اے 44، این اے 39 ڈی آئی خان 45، این اے 41 باجوڑ 41، خیبر این اے 43 اور این اے 44 سے 24 میں تبدیل ہوگیا ہے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں 115 نشستیں برقرار رکھی گئی ہیں لیکن پشاور سے ایک نشست کم کی گئی ہے جس سے تعداد 13 ہوگئی ہے،ہنگو کو بھی ایک نشست سے محروم کردیا گیا ہے۔ 2018 ءکے انتخابات میں چترال کی ایک نشست کم کردی گئی تھی لیکن اب چترال کی ایک نشست زیادہ کردی گئی ہے، اسی طرح شانگلہ کی بھی ایک نشست بڑھا کر تعداد 3 کردی گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سری لنکن حکومت کی معاشی بحران سے نکلنے کی کوششیں رنگ لے آئیں

سری لنکن حکومت کی معاشی بحران سے نکلنے کی کوششیں رنگ لے آئیں

اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

نوجوانوں کی نمائندگی کوئی کھلاڑی نہیں میں کروں گا، بلاول بھٹو

نوجوانوں کی نمائندگی کوئی کھلاڑی نہیں میں کروں گا، بلاول بھٹو

پرویز الہیٰ کی گاڑی عدالت آتے ہوئے حادثے کا شکار

پرویز الہیٰ کی گاڑی عدالت آتے ہوئے حادثے کا شکار

2024 نصف دنیا کیلیے انتخابات  کا سال،دنیا میں کیا بڑی تبدیلیاں  آنیوالی ہیں ؟

2024 نصف دنیا کیلیے انتخابات کا سال،دنیا میں کیا بڑی تبدیلیاں آنیوالی ہیں ؟

سکولوں میں 22دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

سکولوں میں 22دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

پی ٹی آئی نے مقدمات اور گرفتاریوں پر چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

پی ٹی آئی نے مقدمات اور گرفتاریوں پر چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

عمران خان کے بغیر پی ٹی آئی کچھ نہیں ،لطیف کھوسہ

عمران خان کے بغیر پی ٹی آئی کچھ نہیں ،لطیف کھوسہ

بشریٰ بی بی اور عمران خان کی بہنوں کے اختلافات سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آگئی

بشریٰ بی بی اور عمران خان کی بہنوں کے اختلافات سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آگئی

چین کا پاکستان کوبڑا تحفہ،اب پاکستان بھی آسمانی بجلی گرنے  کی بروقت پیشگوئی کر سکےگا

چین کا پاکستان کوبڑا تحفہ،اب پاکستان بھی آسمانی بجلی گرنے کی بروقت پیشگوئی کر سکےگا

عا م انتخا با ت ، الیکشن کمیشن آج حلقہ بندیوں کی اشاعت کر  ئیگا

عا م انتخا با ت ، الیکشن کمیشن آج حلقہ بندیوں کی اشاعت کر ئیگا

جنوبی پنجاب ، بجلی چوروں کیخلاف  کارروائیاں تیز11 کنکشنز منقطع،112 مقدمات درج

جنوبی پنجاب ، بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں تیز11 کنکشنز منقطع،112 مقدمات درج

توہین الیکشن کمیشن کیس ،عمران خان پر فرد جرم عا ئد نہ ہو سکی

توہین الیکشن کمیشن کیس ،عمران خان پر فرد جرم عا ئد نہ ہو سکی

لاہور میں گزشتہ رات بارش سے فضائی آلودگی میں معمولی کمی

لاہور میں گزشتہ رات بارش سے فضائی آلودگی میں معمولی کمی