01:16 pm
مستونگ  دھماکا ، کتنے افراد شہید اورکتنے زخمی ہو گئے؟؟؟  تمام تازہ ترین تفصیلات جانیں خبر

مستونگ دھماکا ، کتنے افراد شہید اورکتنے زخمی ہو گئے؟؟؟ تمام تازہ ترین تفصیلات جانیں خبر

01:16 pm

مستونگ (نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکا،15 افراد شہید ،60سےزائد زخمی ، متعدد کی حالت تشویشناک ،
دھماکے میں ڈی ایس پی مستونگ انور گشکوری بھی شہید ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق مستونگ میں الفلاح روڈ پر دھماکا ہوا جس کی وجہ سے 60سے زائد افراد زخمی اور 15افراد جاں بحق ہو گئے،دھماکا مدینہ مسجد کے قریب ہوا ۔ جنہیں نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔پولیس نے تمام ضلعی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ واضح رہے مستونگ میں رواں ماہ دوسرا دھماکا ہوا ۔