11:10 am
تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

11:10 am

مظفرآباد(سٹیٹ ویوز)آزادکشمیر حکومت نے تھر ڈ پارٹی ایکٹ کے خاتمے کا بل قانون ساز اسمبلی میں پیش کردیا
جس کے بعد آزادکشمیر سے این ٹی ایس کے تحت بھرتیوں کا سسٹم ختم ہو گیا۔ وزراء اور بااثر سیاسی شخصیات کو اپنے چہیتوں کو بھرتی کرنے کا ایک بار پھر موقع مل جائے گا۔ قانون ساز اسمبلی میں وزراء کی فوج ظفر موج کی مراعات میں اضافے کا بل بھی پیش کردیا گیا تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر میں گڈگورننس کی دعویدار سرکار نے این ٹی ایس کے ذریعے سیاسی دباؤ سے آزاد اور میرٹ پر شفاف بھرتیاں کرنے کے طریقے کو ختم کرنے کیلئے تھر ڈ پارٹی ایکٹ کو ختم کرنے کا بل قانون ساز اسمبلی میں پیش کردیا بل پاس ہونے کے بعد محکمہ تعلیم سمیت تمام سرکاری محکمہ جات بھرتیوں کا پرانا نظام بحال ہو جائے گا جس کی مدد سے پڑھے لکھے نوجوانوں کا حق مار کر وزراء اور بااثر سیاسی شخصیات کو اپنے چہیتوں کو بھرتی کا اختیار مل جائے گا۔ واضح رہے کہ تھر ڈ پارٹی ایکٹ کے ذریعے این ٹی ایس لاگو کرنے کا نظام موجودہ حکومت کی اتحادی سیاسی جماعت مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے لایا تھا جس کے ذریعے ابتدائی طور پر محکمہ تعلیم میں میرٹ پر بھرتیاں کی جاتی رہیں جس سے آزادکشمیر کے سینکڑوں تعلیم یافتہ ہونہار نوجوان مرد و خواتین کو میرٹ پر سرکاری ملازمتیں ملیں مسلم لیگ ن ہمیشہ این ٹی ایس کا کریڈٹ لیتی رہی ہے اب اتحادی حکومت کی جانب سے اس نظام کے خاتمے کا بل پیش کئے جانے کے بعد اس بل کا حصہ بنے گی یا اپنے بنائے ہوئے قانون کا تحفظ کرے گی۔ حکومت کی جانب سے قانون ساز اسمبلی میں تھرڈ پارٹی ایکٹ کے خاتمے کا بل پیش کئے جانے پر آزادکشمیر کے تعلیم یافتہ نوجوانوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور  محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ  بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد 

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد