02:01 pm
’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

02:01 pm

فرانس (نیوزڈیسک)پیرس کی میئر این ہداگلو نے ایلون مسک کے ملکیتی مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ’ایکس‘سابق ٹوئٹرکا سوشل بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا
عالمی فضلے کا گٹر ہے جو غلط استعمال اور گمراہ کن معلومات پھیلا کر ہماری جمہوریتوں کو تباہ کر رہا ہے۔ایلون مسک نے 2022ء میں ٹویٹر پلیٹ فارم خریدنے سے پہلے اس کے ہزاروں ملازمین کو فارغ کر دیا تھا۔ ان میں کنٹینٹ ماڈریٹرز بھی شامل تھے۔ انہوں نے اپنے برانڈ کو X میں تبدیل کر دیا۔ پلیٹ فارم نے کئی بڑے مشتہرین کو کھو دیا اور وائٹ ہاؤس سمیت یہود دشمنی کو روکنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنے۔فرانسیسی خاتون سیاستدان این ہداگلو نے انگریزی اور فرانسیسی میں لکھی گئی طویل پوسٹ میں کہا کہ ’’یہ پلیٹ فارم اور اس کا مالک جان بوجھ کر تناؤ اور تنازعات کو ہوا دے رہے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم ہیرا پھیری، غلط معلومات، یہود دشمنی اور سائنسدانوں، موسمیاتی ماہرین، خواتین اور لبرل کے خلاف استعمال ہو رہا ہے۔‘‘سنہ 2022ء میں صدارتی انتخابات میں 1.7 فیصد ووٹوں کے ساتھ ہارنے والی سوشلسٹ سیاست دان این ہداگلو نے کہا کہ’’یہ پلیٹ فارم عالمی فضلے کا گٹر بن گیا ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ "میں اس شیطانی منصوبے کی حمایت کرنے سے انکار کرتی ہوں۔حال ہی میں این ہداگلو کو 2024 کے اولمپک گیمز کے لیے مبینہ طور پر ایک سرفنگ سائٹ دیکھنے کے لیے فرانسیسی جزیرے تاہیٹی کا دورہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، لیکن مخالفین کا کہنا تھا کہ یہ ان کے دائرہ اختیار میں نہیں۔ایکس صارفین اور اپوزیشن کے سیاست دانوں نے سفر کے دوران ہیش ٹیگ #TahitiGate کے ساتھ ان پر تنقید کی جسے جزوی طور پر ٹیکس دہندگان کی طرف سے فنڈ کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور  محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ  بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد 

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد