01:46 pm
خاور مانیکا کے کہنے پر کمرے میں جاتا تو عمران خان مجھے ڈانٹ کر نکال دیتے تھے، گواہ محمد لطیف

اسلام آباد( نیوزڈیسک) سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس کے چاروں گواہان کے بیانات قلمبند ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میںغیر شرعی نکاح کیس کی سماعت سول جج قدرت اللہ نے کی۔ مبینہ غیر شرعی نکاح کیس میں گواہ محمد لطیف نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ مجھے خاور مانیکا کہتے تھے جا کر انہیں دیکھو۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے مبینہ غیرشرعی نکاح کی سماعت ہوئی،سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی،درخواست گزار وکیل رضوان عباسی اور گواہ محمد لطیف بھی عدالت میں پیش ہوئے،گواہ محمد لطیف خاور مانیکا کے گھریلو ملازم رہےہیں۔گواہ محمد لطیف نے بیان قلمبند کراتے ہوئے کہاکہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کے گھر آتے تھے،سابق چیئرمین پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کیساتھ کمرے میں چلے جاتے تھے،میں بشریٰ بی بی کے کمرے میں جاتا تھا تو سابق چیئرمین پی ٹی آئی مجھے گالیاں دیتے تھے،مجھے بشریٰ بی بی ، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کہتے تھے کمرے سے باہر چلے جاؤ۔محمد لطیف نے اپنا بیان درخواست گزار وکیل رضوان عباسی کی موجودگی میں قلمبند کرایا۔سول جج قدرت اللہ نے گواہ سے استفسار کیا کہ کیا آپ اتنا رو رو کر کمزور ہو گئے ہیں،کیا سابق چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی آپ کو کمرے میں ساتھ بٹھاتے تھے؟گواہ محمد لطیف نے کہاکہ مجھے سابق چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کمرے میں ساتھ نہیں بٹھاتے تھے،مجھے خاور مانیکا کہتے تھے جا کر انہیں دیکھو۔عدالت نے کیس کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر دلائل طلب کرلئے، عدالت نے غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت 8دسمبر تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین خبریں

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد

پی ٹی آئی  نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، وجہ سامنے آ گئی

مشکلات سے کبھی مایوس نہیں ہوئے،جو ناکامی سے ڈرتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، نواز شریف 

پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے ٹی وی شو میں مذاق کرنے پر کامیڈین کو تھپڑدے مارے ،دیکھیں ویڈیو 

یوٹیلٹی سٹورز اشیاء ضروریہ عام مارکیٹ  سے بھی مہنگے داموں فروخت کرنے  لگے ،قیمتوں میں فرق دیکھیں اس خبر میں

مریم نواز اچھی اور قابل وزیراعلیٰ ثابت ہوں گی،ن لیگی قائد نواز شریف کا دعویٰ 

ملک میں صدارتی الیکشن کس تاریخ  کو ہونیوالے ہیں ؟دیکھیں خبرمیں

سندھ اسمبلی کے باہر سیاسی جماعتوں کا احتجاج، کارکنان گرفتار،ٹریفک نظام درہم پرہم 

سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،کراچی میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ،دیکھیں خبر

راولپنڈی، گیس لیکج کے باعث   خوفناک دھماکہ، تفصیل جانیں

پابندی کے باوجود میں بسنت منانے پر  سینکڑوں افراد کو گرفتارکر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے لیے تازہ ترین پارٹی پوزیشنز شیئر کر دیں گئیں 

حمزہ شہباز کو مرکز میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

تعلیمی اداروں میں26 فروری کو تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری،تفصیل خبر میں