03:22 pm
فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور، اینٹی کرپشن کے حوالے

اسلام آباد: عدالت نے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں فواد چوہدری کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب کے کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں اینٹی کرپشن پولیس نے فواد چوہدری کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کیا جب نیب پراسیکیوٹر عدنان علی اور فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت جج قاضی ماجد نے کہا کہ اینٹی کرپشن محکمہ پنجاب کو فوادچوہدری کا راہداری ریمانڈ درکار ہے، اس پر فیصل چوہدری نے کہا کہ فواد سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ممبر ہیں، ملک آئین اور قانون کے تحت نہیں چل رہا، فواد چوہدری کے خلاف مدعی راولپنڈی کا رہائشی ہے، فواد چوہدری کو اینٹی کرپشن محکمے نے کون سا نیا نوٹس دیاہے؟ انکوائری، نہ تفتیش کی گئی، نوٹس دیا گیا لیکن واپس لے لیا گیا۔ اس دوران پراسیکیوٹر عدنان علی نے ایک روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ضمانت اسلام آباد میں دائر نہیں ہوسکتی کیونکہ فواد چوہدری گرفتار ہیں، راہداری ریمانڈکے اسٹیج پر کیس کے میرٹ کا فیصلہ نہیں ہوسکتا۔ بعد ازاں عدالت نے پراسیکیوشن کی استدعا پر فواد چوہدری کے راہداری ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر بعد سنایا اور پراسیکیوٹشن کی استدعا منظور کرلی۔ عدالت نے فواد چوہدری کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور  محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ  بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد 