06:38 pm
عوامی ایکشن کمیٹی کاگندم قیمت میں اضافے کیخلاف دھرنے کا اعلان

عوامی ایکشن کمیٹی کاگندم قیمت میں اضافے کیخلاف دھرنے کا اعلان

06:38 pm

گلگت:عوامی ایکشن کمیٹی کاگلگت بلتستان میں گندم قیمتوں میں اضافے کیخلاف تمام اضلاع میں دھرنے کا اعلان
گلگت بلتستان میں گندم کی قیمت میں اضافے کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کا تمام اضلاع میں دھرنے کا اعلانعوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں گرینڈ جرگہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں گندم کی قیمت میں اضافے کے خلاف 2 جنوری سے گلگت سمیت تمام اضلاع میں احتجاجی دھرنے دینے کا اعلان کردیا۔ذرائع کے مطابق گلگت میں منعقد گرینڈ جرگے میں عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی قائدین اور ضلعی عہداروں کے علاوہ ممبر اسمبلی نواز خان ناجی،جماعت اسلامی کے مولانا عبدل سمیع ،انجمن امامیہ، راہ حق پارٹی کے حمایت اللہ ، ایم ڈبلیو ایم سمیت سماجی و سیاسی رہنماو ں نے شرکت کی۔اس موقع پر تمام شرکاءسے ان کی رائے لی گئی۔ جس پر شرکاءنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات میں گندم کی قیمتوں کے حوالے سے کوئی حتمی بات نہیں ہوئی تھی۔ مزاکرات بغیر کسی نتیجے پر پہنچے ختم ہوچکے تھے لیکن حکومت نے غلط بیانی کرتے ہوئے گندم کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کردیا۔شرکاءنے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے گندم کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ فیصلہ ہے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ مقررین نے نے عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی قائدین کو مشورہ دیا کہ فوری طور پر تحریک شروع کی جائے۔اس موقع پر عوامی ایکشن کمیٹی نے 15 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جن میں گندم کی قیمت 22 روپے فی کلو اور فی نفر 9 کلو گندم فراہم کرنے، گلگت بلتستان فنانس ایکٹ کو کالعدم قرار دینے،تمام ٹیکسز کا خاتمہ، بجلی کی پیدوار میں اضافہ، وفاق کے ساتھ این ایف سی طرز کا معاہدہ،تمام غیر آباد اور بنجر زمینوں کو عوامی ملکیت تسلیم کرنے ،گلگت بلتستان آئین ساز اسمبلی کا قیام،دیامر بھاشا ڈیم میں 80 فیصد رائلٹی،غیر مقامی افراد کو جاری مائننگ لیز کی منسوخی اور مقامی افراد کو لیز دینے،ہوٹلز اور ٹرانسپورٹ کو انڈسٹری کا درجہ دینے،میڈیکل اور انجینئرنگ کالجز کا قیام، خواتین کے لئے الگ یونیورسٹی کا قیام ، گلگت بلتستان کی قدیم شاہراہوں اور راستوں کی بحالی سمیت شونٹر ٹنل کی جلد از جلد تعمیر کا مطالبہ کیا۔گرینڈ جرگہ کے آخر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما احسان ایڈووکیٹ نے علامیہ پڑھتے ہوئے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے گندم کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کرتے ہیں۔ اور اعلان کرتے ہیں عوامی ایکشن کمیٹی تمام اضلاع کے ضلعی ہیڈکوارٹرز ور تحصیل ہیڈکوارٹرز میں 2 جنوری سے روزانہ دوپہر 2 بجے سے 4 بجے تک احتجاجی دھرنے دے گی۔

تازہ ترین خبریں

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد

پی ٹی آئی  نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، وجہ سامنے آ گئی

پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، وجہ سامنے آ گئی

مشکلات سے کبھی مایوس نہیں ہوئے،جو ناکامی سے ڈرتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، نواز شریف 

مشکلات سے کبھی مایوس نہیں ہوئے،جو ناکامی سے ڈرتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، نواز شریف 

پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے ٹی وی شو میں مذاق کرنے پر کامیڈین کو تھپڑدے مارے ،دیکھیں ویڈیو 

پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے ٹی وی شو میں مذاق کرنے پر کامیڈین کو تھپڑدے مارے ،دیکھیں ویڈیو 

یوٹیلٹی سٹورز اشیاء ضروریہ عام مارکیٹ  سے بھی مہنگے داموں فروخت کرنے  لگے ،قیمتوں میں فرق دیکھیں اس خبر میں

یوٹیلٹی سٹورز اشیاء ضروریہ عام مارکیٹ سے بھی مہنگے داموں فروخت کرنے لگے ،قیمتوں میں فرق دیکھیں اس خبر میں

مریم نواز اچھی اور قابل وزیراعلیٰ ثابت ہوں گی،ن لیگی قائد نواز شریف کا دعویٰ 

مریم نواز اچھی اور قابل وزیراعلیٰ ثابت ہوں گی،ن لیگی قائد نواز شریف کا دعویٰ 

ملک میں صدارتی الیکشن کس تاریخ  کو ہونیوالے ہیں ؟دیکھیں خبرمیں

ملک میں صدارتی الیکشن کس تاریخ کو ہونیوالے ہیں ؟دیکھیں خبرمیں

سندھ اسمبلی کے باہر سیاسی جماعتوں کا احتجاج، کارکنان گرفتار،ٹریفک نظام درہم پرہم 

سندھ اسمبلی کے باہر سیاسی جماعتوں کا احتجاج، کارکنان گرفتار،ٹریفک نظام درہم پرہم 

سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،کراچی میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ،دیکھیں خبر

سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،کراچی میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ،دیکھیں خبر

راولپنڈی، گیس لیکج کے باعث   خوفناک دھماکہ، تفصیل جانیں

راولپنڈی، گیس لیکج کے باعث خوفناک دھماکہ، تفصیل جانیں

پابندی کے باوجود میں بسنت منانے پر  سینکڑوں افراد کو گرفتارکر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

پابندی کے باوجود میں بسنت منانے پر  سینکڑوں افراد کو گرفتارکر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے لیے تازہ ترین پارٹی پوزیشنز شیئر کر دیں گئیں 

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے لیے تازہ ترین پارٹی پوزیشنز شیئر کر دیں گئیں 

حمزہ شہباز کو مرکز میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

حمزہ شہباز کو مرکز میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

تعلیمی اداروں میں26 فروری کو تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری،تفصیل خبر میں

تعلیمی اداروں میں26 فروری کو تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری،تفصیل خبر میں