11:24 am
کڑاہی مچھلی بنانے کی ترکیب

کڑاہی مچھلی بنانے کی ترکیب

11:24 am

تیاری کا مکمل وقت20 منٹ پکانے کا وقت40 منٹ کتنے لوگوں کیلئے ہے4 افراد اجزاء 1 فنگر فش آدھا کلو2 سرکہ آدھا چائے کا چمچ3 نمک ایک چائے کا چمچ4 آئل چوتھائی کپ5 پیاز دو عدد درمیانے (باریک)6 لہسن ایک کھانے کا چمچ7 ادرک ایک کھانے کا چمچ8 ٹماٹر آدھا چائے کا چمچ(پیسٹ)9 دہی دو کھانے کے چمچ10 سرخ مرچ آدھا چائے کا چمچ(پسی ہوئی )11 سفید زیرہ 

آدھا چائے کا چمچ(پسا ہوا )12 اجوائن آدھا چائے کا چمچ13 ہلدی آدھا چائے کا چمچ(پسی ہوئی )14 کلونجی آدھا چائے کا چمچ15 میتھی دانہ آدھا چائے کا چمچ16 نمک حسب ذائقہ تیار کرنے کی ترکیب سجاوٹ کے لیے1ہرادھنیا آدھی گڈی (باریک )،لیموں حسب ضرورت (کٹے ہوئے )۔2 سرکہ اور نمک مچھلی پر مل دیں ۔3 پندرہ منٹ بعد پانی سے اچھی طرح مل مل کر دھولیں کڑاہی میں ڈالیں ،ادرک اور لہسن کا پیسٹ ڈال کر تھوڑا فرائی کیجئے ۔4  پیاز ڈالیں اور نرم ہونے تک فرائی کریں ۔5 دہی اور ٹماٹر کا پیسٹ شامل کیجیے اور اس وقت تک پکائیں جب تک مسالہ تیل سے الگ ہونا شروع نہ ہوجائے ۔6 اب مچھلی اور دیگر مسالے اس آمیزے میں ڈال دیں اور دھیمی آنچ پر دس منٹ پکائیں ۔7 پھر کڑاہی کو توے پر رکھ دیں ۔8 جب پیش کرنا ہو تو باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا سجاوٹ کے لیے کڑاہی مچھلی پر ڈال دیں ۔9 تندوری نان کے ساتھ گرما گرم پیش کیجیے اور مزیدار کڑاہی مچھلی کا لطف اٹھائیے۔

تازہ ترین خبریں