11:29 am
دم کی مچھلی بنانے کی ترکیب

دم کی مچھلی بنانے کی ترکیب

11:29 am

تیار کرنے کی ترکیب1مچھلی (روہو ) دو کلو (تازہ صاف ٹکڑے)2 بادام 25گرام 3 ناریل آدھا (تازہ )4  خشخاش 25گرام 5 تل 25گرام6 سفید زیرہ دو چائے کے چمچ7 ثابت دھنیا دو چائے کے چمچ8 سرخ مرچ چار چائے کے چمچ9  ہلدی چار چائے کے چمچ10 نمک حسب ذائقہ11 پیاز 250گرام 12 آئل دو پیالی 13 دہی آدھا کلو14 مچھلی کے ٹکڑوں میں ہلدی اور تھوڑا سا تیل لگا کر تھوڑی دیر چھوڑ دیں ۔15 سرخ مرچ وہلدی کے

 علاوہ دوسرے خشک مسالے توے پر بھون کر ناریل کو باریک پیس لیں ۔16 ناریل تازہ نہ ملے تو کھوپرا ڈالیں اور اس کا برادہ بھی ہلکا بادامی بھون لیں ۔17 مچھلی کے ٹکڑے خوب اچھی طرح دھو کر کپڑے سے صاف کرلیں ۔18 دہی میں تمام مسالے اچھی طرح ملائیں ،پیاز سرخ کرکے باریک پیس لیں اور اسے بھی مسالے میں ملا کر مچھلی کے ٹکڑوں پر یہ آمیزہ اچھی طرح لگادیں اور ڈھک کر پندرہ یا بیس منٹ تک چھوڑ دیں ۔19 ایک چوڑے برتن یا بیکنگ ڈش میں تیل ڈال کر ٹکڑے اچھی طرح جمادیں اور تمام مسالے بھی ڈال دیں ۔20 برتن کو اوون میں درمیانی آنچ پر رکھیں یا ڈھک کر نیچے اوپر کوئلوں کی دھیمی آنچ دیں ۔21 جب خوشبو آنے لگے اور تیل اوپر آجائے تو نکال کر ہر ا مسالہ چھڑک کر پیش کریں ۔22 اگر چاہیں تو لیموں کا رس نچوڑ لیں ۔23 یوں اس میں وٹامن سی کا اضافہ بھی ہو جائے گا

تازہ ترین خبریں