11:52 am
بلوچی مصالحہ مچھلی بنانے کی ترکیب

بلوچی مصالحہ مچھلی بنانے کی ترکیب

11:52 am

اجزاء1 رہو مچھلی ایک یاڈیڑھ کلو2 سفید سر کہ ایک پیالی3 لیموں 2عدد4 سونف ایک چائے کا چمچ5 ہرا دھنیا ایک گٹھی باریک کاٹ لیں6 پودینہ ایک گٹھی باریک کاٹ لیں7 ہری مرچ 2سے3عدد باریک کاٹ لیں8 سرخ مرچ دو کھانے کے چمچ کوٹ لیں9 سونٹھ پسی ہو ئی ایک کھانے 

کا چمچ10 ہلدی ایک چائے کا چمچ11 نمک حسب ذائقہ12 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ13 اجوائن ایک چائے کا چمچ14 میدہ 2کھانے کے چمچ15 تیل تلنے کے لئے حسب ضرورت تیار کرنے کی ترکیب1سب سے پہلے رہو یا سرمئی مچھلی دھوئے بغیر آدھی پیالی سفید سرکہ اور نمک لگا کر دس منٹ کے لئے رکھ چھوڑیں ۔2 دس منٹ سے اچھی طرح صاف کرلیں اور دھو لیں اب مچھلی میں لیموں کا رس آدھا چائے کا چمچ ہلدی اور نمک لگا کر 5منٹ کے لئے رکھ دیں ۔3 پھر ایک فرائی پین میں ہلکی سی چکنائی لگا کر ہلدی لگی مچھلی کے سلائس پھلا کر رکھیں اور پانی خشک کرلیں ۔4 اب سفید زیرہ اجوائن اور سونف ملا کرتوے پر بھون لیں جب خوشبو آنے لگے تو توے سے اتار کر باریک پیس لیں اب مصالحہ ‘پودینہ‘ہرادھنیا اور ہری مرچ ملا کر بلینڈر میں پیس کر باریک چٹنی بنالیں ۔5 اب اس میں آدھی پیالی سفید سرکہ آدھا چائے کا چمچ ہلدی‘کٹی لال مرچ ‘سونٹھ اور میدہ ملا کر مچھلی کے سلائس پر اچھی طرح سے لگا کر دس منٹ کے لئے رکھ دیں ۔

تازہ ترین خبریں