11:59 am
فش ان ٹماٹو اینڈ بیسل لیوس بنانے کی ترکیب

فش ان ٹماٹو اینڈ بیسل لیوس بنانے کی ترکیب

11:59 am

اجزاء1 مچھلی (دو انچ کی چوکور بوٹیاں ) آدھا کلو2 نمک حسب ذائقہ3 پسا ہوا لہسن ایک چائے کا چمچ4 کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ5 پیاز (آملیٹ کی طرح کٹی ہوئی ) ایک عدد6 ٹماٹر (باریک کٹے ہوئے) دو عدد7 ٹماٹرکا پیسٹ ایک پیالی8 سرکہ دو کھانے کے چمچ9 چینی ایک چائے کا چمچ10 تلسی کے پتے چند عد د11 کوکنگ آئل چار سے چھ کھانے کے چمچ تیار کرنے کی ترکیب1کڑاہی میں دو کھانے کے چمچ آئل ڈال کر ایک

 سے دو منٹ درمیانی آنچ پر گرم کریں ۔2 پسا ہوا لہسن ڈال کر ایک منٹ فرائی کریں پھر مچھلی ڈال کر تیز آنچ پر دو سے تین منٹ فرائی کرکے نکال لیں ۔3 اسی کڑاہی میں بقیہ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ گرم کریں اور پیاز کو نرم ہونے تک فرائی کریں ۔4 اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر اور ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر پانچ سے سات منٹ پکائیں ۔5 درمیان میں چمچ چلاتے رہیں تا کہ ٹماٹر کے ٹکڑے گل کر یکجان ہو جائیں ۔6 اب اس میں مچھلی نمک،کالی مرچ ،سرکہ اور چینی ڈال کر درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ پکائیں ۔7 تلسی کے پتے چھڑک کر ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر تین سے چار منٹ دم پر رکھ دیں 

 

تازہ ترین خبریں