10:18 am
ہاٹ اینڈ سار سوپ بنانے کی ترکیب

ہاٹ اینڈ سار سوپ بنانے کی ترکیب

10:18 am

چکن کو دھو کر 3گلاس پانی،ایک چٹکی نمک ڈال کر چڑھادیں ،جب پانی آدھا رہ جائے تو یخنی چھان کر الگ کرکے ہڈیاں نکال کر گوشت کا باریک ریشہ کرلیں،جھینگے باریک کاٹ لیں اور دھو کر اتنی دیر پکائیں کہ جھینگے کاپانی خشک ہو جائے ،خیال رہے جھینگے پکاتے ہوئے ایک چمچہ آئل ڈالیں۔2اب باقی آئل گرم کرکے اس میں ہری مرچ ،بند گوبھی،گاجر ،ہری پیاز ڈال کر 5منٹ فرائی کرکے ریشہ کی ہوئی چکن اور جھینگے ڈالیں اور مزید 2منٹ فرائی کرکے یخنی ڈال دیں۔3کارن فلار کو پانی میں3گھول کر آہستہ آہستہ یخنی میں ڈالتے جائیں اور چمچہ بھی چلاتی جائیں،اب پھینٹا ہوا انڈا بھی شامل کردیں اور چمچہ چلاتے جائیں،جب سب اچھی طرح مکس ہو جائے تو آخر میں سرکہ،چلی ساس اور سویا ساس شامل کرلیں۔

تازہ ترین خبریں