10:35 am
ممتاز محل قیمہ بنانے کی ترکیب

ممتاز محل قیمہ بنانے کی ترکیب

10:35 am

دونوں قسم کے قیمے کو صاف دھو کر چھلنی میں رکھ کر خشک کرلیں،پھر اس میں ایک کھانے کا چمچ ادرک لہسن،نمک اور سفید مرچ لگا کر رکھ دیں۔2 دہی،چیز اور آدھی کریم ملا کر پھینٹ لیں پھر اس کو قیمے میں ڈال کر ملالیں اور آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔3 پین میں آدھی پیالی پانی یا یخنی ڈال کر اس میں موٹی کٹی ہوئی پیاز اور بادام یا کا جوڈال کر پانی خشک ہونے تک پکائیں پھر ٹھنڈا کرکے بلینڈر میں پیس لیں۔پیستے ہوئے ساتھ میں صاف کی ہوئی خشخاش بھی شامل کردیں۔4 علیحدہ پین میں کوکنگ آئل میں ادرک ،لہسن کو فرائی کریں اور خوشبو آنے پر اس میں پیاز کا پیسٹ ،بھنا ہوا پسا ہوا زیرہ اور دھنیا ڈال کر فرائی کریں۔5 تیل علیحدہ ہونے لگے تو اس میں قیمہ ڈال کر ملائیں اور درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔6 قیمے کا پانی خشک ہونے پر آجائے تو اس میں کریم اور پسی ہوئی الائچی ڈال دیں۔ڈھک کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

تازہ ترین خبریں