08:03 am
اچاری ٹینڈے بنانے کی ترکیب

اچاری ٹینڈے بنانے کی ترکیب

08:03 am

اچار مصالحہ بنانے کے لئے دو ثابت لال مرچ ،میتھی ،رائی دانہ،کلونجی،سونف اور دھنیا سب آدھا آدھا چائے کا چمچ لے کر بھونیں اور گرائینڈر میں پیس لیں پھر اس میں نمک اور آدھا چائے کا چمچ ہلدی ڈال کر مکس کریں اچار مصالحہ تیار ہے۔2ٹینڈوں کو دھوکر چھیل لیں اور درمیان سے کٹ لگالیں پھر ایک پیالے میں پسی ہوئی پیاز،ادرک لہسن ،دھنیا پاؤڈر ،ہلدی ،نمک اور ایک کھانے کا چمچ تیار کیا ہوا اچار مصالحہ ڈال کر مکس کرلیں اس مصالحے کو ٹینڈوں میں اچھی طرح بھردیں۔3پین میں کوکنگ آئل کو گرم کرکے چوپ کی ہوئی پیاز کو فرائی کریں اور ساتھ ہی سفید زیرہ ڈال دیں ۔4پھر اس میں لال مرچ ،نمک،اچار مصالحہ،دھنیا پاؤڈر اور ٹماٹر کا پیسٹ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرکے بھون لیں۔5ٹینڈوں کو مصالحے میں ڈال کر ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر پندرہ سے بیس منٹ پکائیں۔

تازہ ترین خبریں