10:03 am
چکن کپ کیک

چکن کپ کیک

10:03 am

گول کوکی کٹر کی مدد سے بریڈ سلائس کو بیچ سے کاٹ کر کنارے الگ کرلیں۔ اب دو کھانے کے چمچے مکھن کو پگھلا کر حسبِ ذائقہ نمک اور کالی مرچ شامل کریں۔ پھر مکھن والے آمیزے سے کپ کیک ٹرے کو برش کریں۔ پھر بریڈ سلائس کو کپ کیک ٹرے میں رکھیں۔ پھر دو کھانے کے چمچے مکھن کو پگھلا کر چکن شامل کرکے اسٹر فرائی کرلیں۔ پھر اس میں ہری مرچ، نمک، کالی مرچ، سرکہ، سویا سوس، بند گوبھی اور ہرا دھنیا شامل کریں۔ پھر اسے چکن کے ساتھ کپ کیک بیس میں ڈال کر اوپر سے موزریلا چیز ڈالیں۔ اب اسے ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر دس سے پندرہ منٹ یا گولڈن ہونے تک اوون میں بیک کریں۔