04:41 pm
لاک ڈائون کے باعث کاروباری زندگی معطل مگر فوڈ پانڈاپنے ہزاروں رائیڈرز کیلئے آسانیاں فراہم کرنے میں پیش پیش

لاک ڈائون کے باعث کاروباری زندگی معطل مگر فوڈ پانڈاپنے ہزاروں رائیڈرز کیلئے آسانیاں فراہم کرنے میں پیش پیش

04:41 pm

اسلام آباد (روزنامہ اوصاف) سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک وڈیو کافی مقبول ہو رہی ہے۔ یہ وڈیو کراچی میں ایک سی سی ٹی وی فوٹیج کی ہے جس میں فوڈ پانڈا کے ایک ڈلیوری رائیڈر کو لوٹنے کی کوشش کی گئی۔ محمد نعمان 15 جون کو ناظم آباد کے سیکٹر ون میں ڈلیوری کے لئے گیا تو موٹرسائیکل پر سوار دو افراد نے اسے روک کر لوٹنے کی کوشش کی۔پاکستان میں اس طرح کے مناظر آئے دن کی بات ہیں لیکن اس واقعہ کی دلچسپ بات یہ ہے جس نے پورے ملک کو حیران کر دیا،
کہ پہلے تو ڈاکو ڈلیوری رائیڈر سے سب کچھ لوٹ رہے تھے جبکہ لوگ آس پاس سے گزر رہے تھے لیکن اچانک ہی انہوں نے ڈلیوری رائیڈر کو گلے سے لگایا، اس سے ہاتھ ملائے اور اس کی تمام چیزیں اسے واپس کر دیں۔ اصل بات یہ ہے کہ اسی وقت محمد نعمان نے رونا شروع کر دیا اور ان کی منت سماجت کی کہ وہ اس کی چیزیں واپس کر دیں۔ ڈاکوئوں کو اس پر رحم آ گیا اور انہوں نے واقعی سب کچھ واپس کر دیا۔ خود نعمان کا اس بارے میں کہنا ہے کہ پہلے تو سمجھ نہیں آیا کہ کیا ہو رہا ہے۔ پھر خیال آیا یہ کوئی جاننے والے ہیں کیونکہ وہ میرے پاس آئے اور مجھے سلام کیا اور میرا حال چال پوچھا۔ پھر جب مجھے اندازہ ہوا کہ کیا چل رہا ہے اوروہ اپنا کام کر کے جانے لگے تو میں نے ان سے کہا میرا فون اور پیسے ہی واپس کر دیں اور پھر میں رو پڑا۔ اس پر شاید ان لوگوں کو رحم آ گیا اور انہوں نے سب چیزیں واپس کر دیں۔ فوڈ پانڈا کے سی ای او نعمان سکندر مرزا کا اس بارے میں کہنا ہے کہ یہ رائیڈر ہمارے اصل کارکن اور ہیرو ہیں۔ یہ دلیر لوگ روزانہ مشکل حالات میں بھی لوگوں کو ان کے گھروں تک کھانے پینے کی چیزیں پہنچاتے ہیں تاکہ آپ کو باہر نہ نکلنا پڑے اور آپ اور آپ کے اہل خانہ کرونا وائرس سے محفوظ رہیں۔ اس واقعہ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ شکر ہے کہ نعمان محفوظ ہے اور اس کی چیزیں اسے واپس مل گئیں لیکن میں حکام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہمارے محنتی کارکنوں کو تحفظ دینے کے لئے مزید اقدامات کریں۔ نعمان مرزا نے بتایا کہ فوڈپانڈا اپنے تمام رائیڈرز کو روڈ سیفٹی کی تربیت، کرونا وائرس کا حفاظتی سامان، صحت اور حادثاتی موت کا بیمہ دیتا ہے جو تمام رائیڈرز کو مفت دیا جاتا ہے۔ کہیں اگر کسی رائیڈر کے ساتھ لوٹ مار کا واقعہ ہو جائے تو رائیڈر ٹکٹنگ پلیٹ فارم پر ایف آئی آر کی کاپی فراہم کرنے پر اس کی لوٹی ہوئی رقم معاف کر دی جاتی ہے اور تمام خرچ فوڈپانڈا برداشت کر لیتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہررائیڈر چار سے پانچ کلومیٹر کے محدود علاقے میں کام کرتا ہے تاکہ اسے پٹرول کی بچت ہو جبکہ متعلقہ شعبہ ہر رائیڈر کی آمدنی کا خیال رکھتا ہے اور انہیں باقاعدگی سے بونس بھی دئیے جاتے ہیں۔ کرونا وائرس کی وباء کے دوران کئی ادارے اپنے ملازمین کو فارغ کر رہے ہیں لیکن فوڈپانڈا، پاکستان کی ان چند کمپنیوں میں سے ایک ہے جس نے ایسے علاقوں میں رہنے والے رائیڈرز کو امدادی رقم اور راشن فراہم کیاجہاں لاک ڈائون کے باعث کاروباری زندگی معطل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مایہ ناز فوڈ ڈلیوری کمپنی ہونے کے ناطے فوڈپانڈا ملک بھر میں کام کرنے والے اپنے پندرہ ہزار سے زائدرائیڈرز کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بناتا ہے۔ حالیہ واقعہ پر کچھ تسلی سی ہوئی ہے کہ پاکستانی ڈاکوئوں کے سینے میں بھی دل ہیں اور وہ بھی ایمانداری سے روزی کمانے والوں کے لئے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

یوسف رضا گیلانی کی فتح چوربازاری،ڈکیتی اورراہزنی سے جڑی ہے ،فردوس عاشق اعوان

یوسف رضا گیلانی کی فتح چوربازاری،ڈکیتی اورراہزنی سے جڑی ہے ،فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ایڈوائس صدر کوارسال کردی

وزیراعظم نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ایڈوائس صدر کوارسال کردی

بلاول بھٹو اور حمزہ شہباز کا ٹیلی فونک رابطہ

بلاول بھٹو اور حمزہ شہباز کا ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم کا ہفتے کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا امکان

وزیراعظم کا ہفتے کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا امکان

وفاقی وزراءکے الزامات: الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

وفاقی وزراءکے الزامات: الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

احتساب عدالت : شہباز شریف کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور

احتساب عدالت : شہباز شریف کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور

سینیٹ الیکشن میں پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی ، پی ٹی آئی کے 2 اراکین کو نوٹسز جاری

سینیٹ الیکشن میں پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی ، پی ٹی آئی کے 2 اراکین کو نوٹسز جاری

سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہونیوالوں سے انتخابی اخراجات کی تفصیلات طلب

سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہونیوالوں سے انتخابی اخراجات کی تفصیلات طلب

پارٹی سے غداری۔۔ تحریک انصاف نے اپنے ارکان سے خلاف بڑ ایکشن لےلیا

پارٹی سے غداری۔۔ تحریک انصاف نے اپنے ارکان سے خلاف بڑ ایکشن لےلیا

10یا15نہیں بلکہ کتنے حکومتی ارکان نے حفیظ شیخ کو ووٹ نہیں دیا۔۔؟ دعوے نے ہوش اڑ ادیئے

10یا15نہیں بلکہ کتنے حکومتی ارکان نے حفیظ شیخ کو ووٹ نہیں دیا۔۔؟ دعوے نے ہوش اڑ ادیئے

عمران خان کااستعفیٰ اور نئے الیکشن۔۔۔۔بڑوں  نے مل بیٹھ کر بڑا مطالبہ کردیا۔۔ تحریک انصاف والوں نے سر پکڑ لیے

عمران خان کااستعفیٰ اور نئے الیکشن۔۔۔۔بڑوں نے مل بیٹھ کر بڑا مطالبہ کردیا۔۔ تحریک انصاف والوں نے سر پکڑ لیے

سینیٹ الیکشن کے کچھ گھنٹے بعد ہی کپتان سے استعفے کا مطالبہ کر دیا گیا ، نئے انتخابات کی تیاریاں 

سینیٹ الیکشن کے کچھ گھنٹے بعد ہی کپتان سے استعفے کا مطالبہ کر دیا گیا ، نئے انتخابات کی تیاریاں 

زرداری کا نوازشریف اور مولاناسے رابطہ۔۔۔ آخروہ گھڑی آہی گئی جس کا سب کو انتظارتھا ،وزیر اعظم بارے بڑی خبرآگئی