10:52 pm
	آل پاکستان ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن نے ’’ فوڈ پانڈا ‘‘ کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

آل پاکستان ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن نے ’’ فوڈ پانڈا ‘‘ کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

10:52 pm

اسلام آباد (ڈیلی اوصاف) آل پاکستان ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن ( اپرا) نے فوڈ ڈیلیوری کمپنی فوڈ پانڈا کی من مانیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بائیکاٹ کردیا ہے اور پہلے مرحلے میں آج 15ستمبر2020سے فوڈ پانڈا سے کھانا ڈیلیوری بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔اپرا کے چیئرمین محمد نعیم صدیقی نے کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کو ایک شکایتی خط میںممبران کی شکایات اور تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے بار بار کمیشن بڑھانے کے لیے دباؤ ڈالنے اور معاہدے پر عمل درآمد نہ کرنے کی نشاندہی کی ہے اور بعض اہم مطالبات پیش کیے ہیں جس میںواضح طور پر کہا ہے کہ اگر ان مطالبات کو نہ مانا گیا تو اپرا مستقل بنیادوں پر فوڈ پانڈا سے کام بند کرنے پر غور کرے گی۔
 
    اپرا کے لیٹر آف ڈیمانڈ میں کہا گیا ہے کہ صرف فوڈ پانڈا کے رائیڈر سے کھانا ڈیلیور کروانے کی پابندی ختم کی جائے کیونکہ اس اجارہ اداری کے نتیجے میں ریسٹورنٹس انڈسٹری کے ہزاروں رائیڈرز بے روزگار ہوگئے ہیں جبکہ ریسٹورنٹس انڈسٹری کا بزنس بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ اپرا وینڈرڈیلیوری کو بند کرنے کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی لہٰذا یہ پابندی ختم کی جائے اور ریسٹورنٹس انڈسٹری کو وینڈر ڈیلیوری میںروک ٹوک نہ کی جائے۔
    نعیم صدیقی نے مزید کہاکہ ریسٹورنٹس انڈسڑی10سے12فیصد منافع پر کام کرتی ہے اس کے باوجودبار بار کمیشن بڑھانے کا مطالبہ ٹھیک نہیں اور اب تو ان کی بلیک میلنگ بہت زیادہ بڑھ گئی ہے اور انہوں نے دھمکی دی ہے کہ اگرفوڈ ڈیلیوری کمیشن25سے 35فیصد نہ کیا گیا تو ڈیلیوری دینا ہی بند کردیں گے۔ ہمارا یہ کہنا ہے کہ فوڈ پانڈا ہماری ڈیلیوری کیا بند کرے گی ہم ازخود ہی اس کا بائیکاٹ کررہے ہیں اور کسی صورت بھی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔
    لیٹر آف ڈیمانڈ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریسٹورنٹس انڈسٹری کو صرف فوڈ پانڈا سے کھانا ڈیلیور کروانے کا پابند کرنا بھی قابل قبول نہیں لہٰذا کسی بھی کمپنی کے ذریعے فوڈڈیلیوری کی آزادانہ اجازت ہونی چاہیے تاکہ کسی ایک مخصوص کمپنی کی اجارہ داری نہ ہو اور مسابقتی کمیشن آف پاکستان ( سی سی پی ) کے قوانین کی خلاف ورزی بھی نہ ہو بصورت دیگر اس قسم کی اجارہ داری کے خلاف اپرا سی سی پی سے رجوع کرنے پر مجبور ہوگی۔
    چیئرمین اپرا نے مزید کہاکہ بار بار کمیشن بڑھانے کے نام پر بلیک میلنگ اور فوڈ ڈیلیوری بند کرنے کی دھمکی کی بجائے بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل نکالاجائے کیونکہ اگر فوڈ پانڈا کی من مانیاں اسی طرح جاری رہیں تو اپرا پہلے مرحلے میں کراچی میں فوڈ پانڈا کے ساتھ کاروبار بند کرے گی اور پھر ملک بھر میںمکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔

(اطہر چاؤلہ۔۔کنوینرآل پاکستان ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن( اپرا)
 

تازہ ترین خبریں

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر میں لاکھوں اسلحہ لائسنس معطل کر دیئے

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر میں لاکھوں اسلحہ لائسنس معطل کر دیئے

 ایچ ای سی یونیورسٹی کے نصاب سے پاکستان اسٹڈیز کا مضمون ختم کرنیوالا ہے؟ مرتضیٰ سولنگی نےاصل خبر دیدی

ایچ ای سی یونیورسٹی کے نصاب سے پاکستان اسٹڈیز کا مضمون ختم کرنیوالا ہے؟ مرتضیٰ سولنگی نےاصل خبر دیدی

پشاور ہائی کورٹ نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا 

پشاور ہائی کورٹ نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا 

پاکستان میں  آندھی، و موسلادھار  بارشیں؟محکمہ موسمیات کیجانب سے الرٹ جاری ،کب اور کہاں ؟ جانیں 

پاکستان میں  آندھی، و موسلادھار بارشیں؟محکمہ موسمیات کیجانب سے الرٹ جاری ،کب اور کہاں ؟ جانیں 

کراچی میں چند ہی گھنٹوں میں فائرنگ کے کئی واقعات ، متعدد افراد جاںبحق و زخمی ،دیکھیں تفصیل 

کراچی میں چند ہی گھنٹوں میں فائرنگ کے کئی واقعات ، متعدد افراد جاںبحق و زخمی ،دیکھیں تفصیل 

بجلی کے بعد پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں بھی  ایک مرتبہ پھر سے اضافہ کرنے کا منصوبہ تیار ، کتنا اضافہ ہو گا ؟ دیکھیں

بجلی کے بعد پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں بھی ایک مرتبہ پھر سے اضافہ کرنے کا منصوبہ تیار ، کتنا اضافہ ہو گا ؟ دیکھیں

قیمتوں میں بڑی کمی ، سولر سسٹم صارفین کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی 

قیمتوں میں بڑی کمی ، سولر سسٹم صارفین کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی 

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

ایکس(ٹوئٹر) بلاک کرنے کی وجوہات کیا ہیں ؟سرکاری ذرائع سے اہم خبر سامنے آ گئی ،دیکھیں

ایکس(ٹوئٹر) بلاک کرنے کی وجوہات کیا ہیں ؟سرکاری ذرائع سے اہم خبر سامنے آ گئی ،دیکھیں

نگراں حکومت نے ایران سے گوادر تک گیس پائپ لائن کی تعمیر کی منظوری دیدی

نگراں حکومت نے ایران سے گوادر تک گیس پائپ لائن کی تعمیر کی منظوری دیدی

پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر کا شکار کر ڈالا

پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر کا شکار کر ڈالا

مخصوص نشستیں کامیاب جماعتوں کوہی دی جاتی ہیں، اعظم نذیر تارڑ

مخصوص نشستیں کامیاب جماعتوں کوہی دی جاتی ہیں، اعظم نذیر تارڑ

کراچی میں پی ایس ایل میچز کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا

کراچی میں پی ایس ایل میچز کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا

وزارت اعلیٰ کے پہلے روزہی ٹریفک بند ہونے پر مریم نواز برہم

وزارت اعلیٰ کے پہلے روزہی ٹریفک بند ہونے پر مریم نواز برہم