04:30 pm
پالک اور چیز کے کوفتے بنانے کی ترکیب

پالک اور چیز کے کوفتے بنانے کی ترکیب

04:30 pm

پالک کو چوپ کر کے صاف دھولیں اور ابلتے پانی میں تین سے چار منٹ ابال کر چھلنی میں ڈال دیں۔2 اوپرسے یخ ٹھنڈا پانی بہا کر اچھی طرح چھان کر خشک کر لیں۔3چاپر میں پالک ہری مرچیں ڈال کر چوپ کر لیں۔پھر اس میں نمک کارن فلاراور ڈبل روٹی کا چورا ڈال کر اچھی طرح ملالیں۔4کاٹج چیز میں نمک اور کالی مرچ ملا کر اسے چھوٹے چھوٹے بولز بنا لیں۔5پالک کے کوفتے بنا کر اس کے درمیان میں کاٹج چیز کا بال رکھ کر بند کر دیں اور انھیں کچھ دیر کے لیں فریج میں رکھ دیں۔6 پین میں آئل میں ان کوفتوں کو سنہری فرائی کر لیں۔7 پھر اسی پین میں تیل کم کر کے اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز فرائی کریں۔8
اس میں لہسن ڈال کرفرائی کریں پھر ٹماٹر کا پیسٹ،نمک لال مرچ اور ہلدی ڈال کر ملائیں اور آدھی پیالی پانی ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ گریوی گاڑھی ہوجائے۔9آخر میں اس میں کریم ،گرم مصالحہ اور قصوری میتھی ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔جب تیل علیحدہ ہو جا ئے تو چولہے سے اتار دلیں۔10ڈش میں نکال کر اس میں فرائی کئے کوفتے ڈال کر گرم گرم چپاتی کے ساتھ پیش کریں۔

تازہ ترین خبریں