01:03 pm
کچن ٹپس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

کچن ٹپس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

01:03 pm

سبزیاں پکاتے وقت جب تیل گرم کریں تو اس میں ایک چٹکی ہلدی ڈالنے کے بعد سبزیاں شامل کریں ،سبزیوں کا قدرتی رنگ برقرار رہے گا۔عام سبزیوں کی طرح سلاد کے پتے بھی تھوڑے سے تیل میں لہسن ، نمک اور مرچ شامل کرکے پکائے جاسکتے ہیں۔جب بھی ثابت مرغی روسٹ کرنا ہوتو مصالحہ بھرنے کے بعد اسے زیادہ دیرتک نہ رکھیں تاکہ اس کی تازگی برقرار رہے اور جراثیم کو پنپنے کا موقع بھی نہ ملے۔مرغی کے اندر صرف تین چوتھائی حصے میں مصالحہ بھریں کیونکہ مصالحہ پکنے سے پھولتا ہے،اگر اسے پورا بھر دیں گے تو وہ باہر نکل آئے گا۔مرغی کے اندر مصالحہ بھرنے کے بعد اس کاسینہ سوئی دھاگے سے سی کر بند کردیں پھر مرغی کی ٹانگوں کو مضبوطی سے مرغی کے ساتھ اور اس کے ونگز کو پیچھے کی طرف موڑ کر باندھ دیں۔مرغی روسٹ کے لئے تیار ہے۔
نمکین کا مکھن 6ماہ تک جبکہ پھیکا مکھن صرف 3ماہ کے لئے فریزر میں محفوظ رہتا ہے۔ چقندر کی رنگت اور ذائقہ برقرار رکھنے کے لیے اسے صرف 15منٹ تک بھاپ میں پکائیں۔ آلو کا مزیدار بھرتا بنانے کے لئے سب سے پہلے آلوبیک (Bake) کریں۔اس کے بعد اس کا چھلکا اتار کر تھوڑے سے دودھ اور مکھن میں اچھی طرح میش(Mash) کرنے کے بعد حسب ذائقہ مصالحے ڈال کر پکائیں ۔اس طرح ذائقہ مزید بہتر ہوجاتا ہے۔ تین پاؤ چینی شربت کی خالی بوتل میں ڈال کر اوپر سے تھوڑا سانیم گرم پانی ڈال دیں چینی گھل کر شیرہ یعنی سیرپ(Syrup) بن جائے گی۔اب یہ بوتل احتیاط سے ڈھکن لگا کر فریج میں رکھ دیں۔ مہمانوں کی اچانک آمد پر آپ اسی سیرپ سے شربت ، سکوائش یا شکنجبین تیار کرسکتی ہیں۔اگر یہ شیرہ آپ زیادہ دونوں تک محفوظ رکھنا چاہتی ہیں تو اس میں تھوڑا سا لیموں کا رس یاٹاٹری بھی ملادیں۔یادرہے کہ ایک بوتل کے لئے چٹکی بھرٹاٹری کافی ہوگی۔ بڑے کیک کو فریز کرنے سے پہلے اس کے سلائس بناکر ہر سلائس کے درمیان نان اسٹک پیپر رکھ دیں۔اس کے بعد کیک کو آپس میں جوڑ دیں اور فریزرمیں رکھ دیں۔اس طرح آپ پورے کیک کی بجائے ضرورت کے مطابق سلائسز نکال کر سرو کرسکتی ہیں۔ شہد یا کسی بھی طرح کاجماہوا سیرپ بوتل سے نکالتے وقت اگرسٹیل کا چمچ گرم پانی میں ڈپ کرکے استعمال کریں تو شہد یاسیرپ چمچ کے ساتھ نہیں چپکے گا۔

تازہ ترین خبریں

دھند کا راج ۔۔۔ شدید دھند کے باعث مختلف حادثات ، 3 افراد جاں بحق 25 زخمی 

دھند کا راج ۔۔۔ شدید دھند کے باعث مختلف حادثات ، 3 افراد جاں بحق 25 زخمی 

پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج ۔۔ اسلام آباد پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا 

پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج ۔۔ اسلام آباد پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا 

دودھ چوری کا الزام ، فیصل آباد میں زمیندار کا ملازم پر تشدد ، سر کے بال کاٹ دئے گئے 

دودھ چوری کا الزام ، فیصل آباد میں زمیندار کا ملازم پر تشدد ، سر کے بال کاٹ دئے گئے 

 اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سےسوال پر جواب نہ دینے سے لگتا ہےخواجہ سعد رفیق کا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہو چکا ہے۔ فردوس عاشق اعوان 

 اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سےسوال پر جواب نہ دینے سے لگتا ہےخواجہ سعد رفیق کا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہو چکا ہے۔ فردوس عاشق اعوان 

ٓآئس سمگلنگ کی کوشش ناکام ۔ قطر جانے والے مسافر کو پشاور ائیر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا 

ٓآئس سمگلنگ کی کوشش ناکام ۔ قطر جانے والے مسافر کو پشاور ائیر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا 

تیل کے بعد اب بجلی کاجھٹکادینے کی تیاریاں

تیل کے بعد اب بجلی کاجھٹکادینے کی تیاریاں

نامعلوم افرادکی فائرنگ،پی آئی رہنماء ساتھی سمیت جاں بحق

نامعلوم افرادکی فائرنگ،پی آئی رہنماء ساتھی سمیت جاں بحق

 الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج ایک بھونڈی کوشش ہے۔ ایک تھی پی ڈی ایم کے موضوع پر ٹی وی پر  پروگرام ہو رہے ہیں۔شبلی فراز 

 الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج ایک بھونڈی کوشش ہے۔ ایک تھی پی ڈی ایم کے موضوع پر ٹی وی پر  پروگرام ہو رہے ہیں۔شبلی فراز 

شرپسند دشمن ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کررہا ہے ۔ نورالحق قادری 

شرپسند دشمن ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کررہا ہے ۔ نورالحق قادری 

زرداری اور مولانا کی امامت میں ن لیگی کس نظرئے کی بات کررہے ہیں ؟ پیسے لوٹنے والے جمہوریت کے چمپیئن نہ بنیں ۔ شہباز گل 

زرداری اور مولانا کی امامت میں ن لیگی کس نظرئے کی بات کررہے ہیں ؟ پیسے لوٹنے والے جمہوریت کے چمپیئن نہ بنیں ۔ شہباز گل 

ایک طرف لوٹ مار ایسوسی ایشن ہے تو دوسری جانب پی ٹی آئی ،مگر قوم لٹیروں کی چیخیں سن رہی ہے ۔ فردوس عاشق اعوان

ایک طرف لوٹ مار ایسوسی ایشن ہے تو دوسری جانب پی ٹی آئی ،مگر قوم لٹیروں کی چیخیں سن رہی ہے ۔ فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد کی تعمیر و ترقی اور شہری مسائل کا حل جماعت اسلامی کی ترجیح اول میں شامل ہے۔ میاں اسلم 

اسلام آباد کی تعمیر و ترقی اور شہری مسائل کا حل جماعت اسلامی کی ترجیح اول میں شامل ہے۔ میاں اسلم 

 حکومت عقیدہ ختم نبوت کی چوکیدار ہے۔طاہر محمود اشرف 

 حکومت عقیدہ ختم نبوت کی چوکیدار ہے۔طاہر محمود اشرف 

سمگلنگ اور دیگر منشیات سے وابستہ مسائل پر قابو پانے کے لئے صحیح وقت پر معلومات کا حصول نہایت اہم ہے۔ اعجاز شاہ

سمگلنگ اور دیگر منشیات سے وابستہ مسائل پر قابو پانے کے لئے صحیح وقت پر معلومات کا حصول نہایت اہم ہے۔ اعجاز شاہ