09:33 pm
یہ چٹکلے رکھتے ہیں جادوئی کمالات

یہ چٹکلے رکھتے ہیں جادوئی کمالات

09:33 pm

موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی Covid-19 نے ایک بار پھر محتاط زندگی گزارنے کا عندیہ دے دیا۔اس بار کاروبار زندگی احتیاطی تدابیر کے ساتھ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم ہماری کوشش ہونی چاہئے کہ رش والے بیوٹی پارلرز میں بھی کم کم ہی جائیں اور جہاں تک ممکن ہو سکے دیسی گھریلو اجزاء کے ساتھ اس بدلتے موسم کا استقبال کریں اور پرکشش و جاذب نظر دکھائی دیں۔ چہرے پر بلیک ہیڈز،وائٹ ہیڈز ہو جاتے ہیں اس کے لئے آپ گھر پر تیار کردہ ماسک سے مدد لے سکتی ہیں۔یہ آزمودہ نسخہ مرد اور خواتین دونوں ہی استعمال کر سکتے ہیں۔ایک چائے کے چمچ کے برابر خشک دودھ میں کافی چٹکی بھر ڈال کر ملا لیں۔ٹماٹر کے بیج نکال کے درمیانی حصہ گودے والا بھی ملا لیں۔اب ایک چائے کے چمچ کے برابر شہد ملا کر مکس کر لیں بادام کا تیل تھوڑا سا شامل کر لیں اب اس آمیزے کو اچھی طرح ملا کر چہرے،کھلے بازوؤں ہاتھوں ہو سکے تو چہرے پر بھی اور گردن کے اطراف بھی لگایئے۔ یاد رہے کہ کافی کے دانے اچھی طرح مکس ہونے چاہئیں اگر آپ سمجھتی ہیں کہ چمچ سے یہ گھلیں گے نہیں تو خشک حالت میں چوپر بلینڈر سے گرائنڈ کرکے ڈال لیں۔ گہری سانولی رنگت کو بھی جاذب نظر بنایا جا سکتا ہے ۔آپ نے اب تک لیموں اور گلیسرین یا تازہ دودھ کے ٹوٹکے آزمائے ہوں تو ان اشیاء کے جادوئی اثرات ملاحظہ کئے ہوں گے۔درج بالا ٹوٹکا بھی اس ضمن میں کارگر ثابت ہو سکتا ہے۔ اس آمیزے میں عرق گلاب دو کھانے کے چمچ اور ایک چمچ جیلیٹن پاؤڈر ڈال لیا جائے اور یہ محلول برش کی مدد سے چہرے اور اس کے اطراف لگا لیا جائے۔پرسکون ہو کر بیٹھیں یا لیٹ جائیں۔یہ دیر سے خشک ہونے والا محلول ہے مگر جتنی دیر لگا رہے فائدہ ہی دے گا۔کم از کم آدھے پونے گھنٹے کے بعد اسے اتاریں۔ کرشمہ آپ خود دیکھیں گے کہ جلد نکھرتی جائے گی۔نرم و ملائم بھی ہو گی اور آپ خوبصورت نظر آئیں گی۔ آج کل امرود مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔آپ امرود کا ماسک بنا سکتی ہیں۔ایک پکا ہوا امرود لے کر چار حصوں میں کاٹئے۔بیج علیحدہ کر دیئے جائیں۔چمچے سے میش کرتے ہوئے اس میں آدھی چائے کی چمچ کے برابر کوکو پاؤڈر ،ایک انڈا اور تھوڑا سا کافور ملا کر محلول بنا لیں۔یہ چاکلیٹی آمیزہ آپ کی جلد میں قدرتی نکھار لائے گا۔یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ اس محلول میں کوئی کیمیائی جزو شامل نہیں اس لئے حساس جلد کی حامل خواتین بھی استعمال کر سکتی ہیں اور اس کے مضر اثرات بھی نہیں صرف آدھے گھنٹے کی محنت سے آزمائے گئے یہ چٹکلے جادوئی اثرات ظاہر کر دیں گے۔آپ آزما کے دیکھ لیجئے۔

تازہ ترین خبریں

پی ٹی آئی میں واپسی کیلئے پرویز الٰہی نے کتنے کروڑ روپے کی پیشکش کی؟ نعمان لنگڑیال کا تہلکہ خیز دعویٰ

پی ٹی آئی میں واپسی کیلئے پرویز الٰہی نے کتنے کروڑ روپے کی پیشکش کی؟ نعمان لنگڑیال کا تہلکہ خیز دعویٰ

جولائی میں موجودہ حکومت کے خاتمے کی پیشنگوئی کر دی گئی

جولائی میں موجودہ حکومت کے خاتمے کی پیشنگوئی کر دی گئی

شدید گرمی کے بعد بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی خبر سنا دی

شدید گرمی کے بعد بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی خبر سنا دی

قیمتوں میں اضافہ ، پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں واضح کمی ہو گئی ، رپورٹ جاری

قیمتوں میں اضافہ ، پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں واضح کمی ہو گئی ، رپورٹ جاری

پیٹرول کی قیمت میں 50روپے مزید اضافہ، پاکستانیوں کو ایک اور بڑا جھٹکا دینے والی خبر آگئی

پیٹرول کی قیمت میں 50روپے مزید اضافہ، پاکستانیوں کو ایک اور بڑا جھٹکا دینے والی خبر آگئی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب نے اہم اعزاز سے نواز دیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب نے اہم اعزاز سے نواز دیا

گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون خاتون کاایسااقدام جس سے علاقہ میں کہرام مچ گیا

گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون خاتون کاایسااقدام جس سے علاقہ میں کہرام مچ گیا

لکھ کردیتاہوں جولائی میں حکومت کاخاتمہ ہوجائے گااگر۔۔۔سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بڑادعویٰ کردیا

لکھ کردیتاہوں جولائی میں حکومت کاخاتمہ ہوجائے گااگر۔۔۔سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بڑادعویٰ کردیا

تحریک انصاف میں کس کے کہنے پرشامل ہوئی ،ڈاکٹریاسمین راشد نے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

تحریک انصاف میں کس کے کہنے پرشامل ہوئی ،ڈاکٹریاسمین راشد نے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

بڑی عید سے قبل ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری

بڑی عید سے قبل ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری

جن بیٹیوں کو ساری عمر پالا انہوں نے ہی بے گھر کر ڈالا ، ایک ماں کی دل دکھا دینے والی داستان

جن بیٹیوں کو ساری عمر پالا انہوں نے ہی بے گھر کر ڈالا ، ایک ماں کی دل دکھا دینے والی داستان

میں اور عمران خان ساتھ بیٹھ کر چائے پیتے ہیں ۔۔ رات ہی نہیں دن میں بھی خوابوں میں عمران خان کو دیکھنے والی یہ لڑکی کون ہے؟

میں اور عمران خان ساتھ بیٹھ کر چائے پیتے ہیں ۔۔ رات ہی نہیں دن میں بھی خوابوں میں عمران خان کو دیکھنے والی یہ لڑکی کون ہے؟

سوناایک مرتبہ پھرسستاہوگیا،فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوگئی ،جان کرخوش ہوجائیں گے

سوناایک مرتبہ پھرسستاہوگیا،فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوگئی ،جان کرخوش ہوجائیں گے

سپرٹیکس کے نفاذ کے بعدکپتان کاحکومت کےخلاف بڑااعلان ۔۔۔2جولائی کوکیاہونیوالاہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

سپرٹیکس کے نفاذ کے بعدکپتان کاحکومت کےخلاف بڑااعلان ۔۔۔2جولائی کوکیاہونیوالاہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں