12:16 pm
 سبزوسیاہ چائے میں بلڈپریشر کے خلاف نئے اجزا دریافت

سبزوسیاہ چائے میں بلڈپریشر کے خلاف نئے اجزا دریافت

12:16 pm

کیلفورنیا(ویب ڈیسک ): سبز اور سیاہ چائے میں پہلے سے موجود دو کیمیائی اجزا کے معلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا (یوسی ایل) ، اِرون کے سائنسدانوں نےکہا ہے کہ دونوں طرح کی چائے میں ایسے کیمیکل موجود ہوتے ہیں جو خون کی رگوں میں آئن چینل پروٹین کو سرگرم کرکے نسوں اور رگوں کو آرام کی صورت میں رکھتے ہیں اور اس طرح بلڈ پریشر بڑھنے کو روکتے ہیں۔ اس طرح بلڈ پریشرمعمول پر رکھنے والی نئی ادویہ کی تیاری کی راہیں بھی کھلیں گی۔ یو سی ایل میں فزیالوجی کے شعبے سے وابستہ ڈاکٹر جیفرے ایبٹ اور ان کی ساتھی کیٹلن ریڈفورڈ، نے کہا ہے کہ چائے میں کیٹاچِن قسم کے دو عدد فلے وینوئڈ پائے جاتے ۔
ہیں ۔ ان میں سے ہر ایک خون کی نالیوں میں موجود ’کے سی این کیو فائیو‘ نامی آئن چینل کو سرگرم کرتا ہے۔ یہ پروٹین ہموار پٹھوں کے اندر بکثرت ہوتا ہے جہاں خون کی چھوٹی بڑی رگیں بھی موجود ہوتی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ چائے کے مخصوص اجزا ، ’کے سی این کیو فائیو‘ چینل کو تیزی سے کھولتے ہیں۔ اس طرح رگیں سکڑتی نہیں اور خون کا بہاؤ ہموار انداز میں جاری رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس چینل کو سرگرم کرکے بلڈ پریشر میں اضافے کو قابو کیا جاسکتا ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ شاید چائے کے یہ دونوں اجزا خون کی رگوں کو اس لحاظ تک بہتر رکھتےہیں کہ اس سے مرگی اور دماغی امراض میں کمی بھی ممکن ہوسکتی ہے۔ تاہم ان کا اصرار ہے کہ سیاہ چائے میں دودھ یا پاؤڈر نہ ڈالا جائے بلکہ اسے قہوے کی طرح ہی استعمال کیا جائے

تازہ ترین خبریں

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

جیل ٹرائل  حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے  درخواست دائرکردی

جیل ٹرائل حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست دائرکردی

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل  میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع