04:04 pm
کشمیری چائے بنانے کا آسان طریقہ

کشمیری چائے بنانے کا آسان طریقہ

04:04 pm

کشمیر اپنی خوبصورتی کی وجہ سے جانا جاتا ہے اور اس کے بلندوبالا پہاڑ اور برفیلی چوٹیاں پوری دنیا میں مشہور ہیں۔
جس طرح کشمیر کی خوبصورتی پوری دنیا میں مشہور ہے اسی طرح کشمیر کے کھانے بھی بہت مشہور ہیں جیسا کہ روغن جوش، ماڈیور پلائو، گوتابا بھی اپنی غذایت اور ذائقے کی وجہ سے بے حد مشہور ہیں۔ جہاں کھانوں کی بات ہوتی ہے وہاں چائے کا تذکرہ نہ ہو ایسا ممکن نہیںہے۔ گلابی رنگ اور مزےدار ذائقے کی حامل کشمیری چائے کو کونون چائے بھی کہا جاتا ہے۔ چونکہ کشمیر میں سردی کا موسم طویل ہوتا ہے اس لیے کشمیر کے لوگ اس چائے کو بہت زیادہ پیتے ہیں۔ پاکستان بھر میں کشمیری چائے بہت مشہور ہے۔ اسے نمایاں مقبولیت حاصل ہے۔ پاکستان میں موسم سرما کے آغاز سے ہی کشمیری چائے کے ٹھیلے سج جاتے ہیں۔ کشمیری چائے شادی بیاہ کے موقع پر کشمیری چائے کھانے کے بعد پیش کی جاتی ہے۔ کشمیری چائے بنانے کی آسان اور مختصر ترکیب مکمل اجزاء: سبز چائے کی پتیاں 1 کھانے کا چمچ لونگ 4 عدد دار چینی 1 بڑا ٹکڑا چھوٹی الائچی- چار یا پانچ عدد کھانے کا سوڈ 1 چٹکی نمک 1 چٹکی شکر حسب ذائقہ دودھ ایک کلو پانی چار پیالی بادام اور پستہ حسب ذائقہ بنانے کی ترکیب ایک بڑے سوس پین میں ضرورت کے مطابق پانی ڈالیں۔اس کے بعد اس میں سبز چائے (گرین ٹی) کی پتیاں، دار چینی، الائچی لونگ، اور نمک ڈال کر ابال لیں۔جب پانی ابلنے لگے، تو اس میں سوڈا ڈال کراس اچھی طرح سے پھینٹ لیں، یہاں تک کہ پانی کا رنگ سرخ ہو جائے۔پھر اس کو اتنا پکائیں کہ پانی خشک ہو کر بس ایک پیالی رہ جائے۔اس کے بعد اس میں دودھ اور چینی شامل کر کے اچھی طرح سے پکائیں اور بادام اور پستے پیس کر اس میں شامل کردیں۔گرما گرم مزے دار کشمیری چائے کا لطف اٹھائیں۔

تازہ ترین خبریں

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا

حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا

گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا

گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا

ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر

ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

توشہ خانہ  کیس  آصف علی زرداری  اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

توشہ خانہ کیس آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل  کی ضمانت  منظور کر لی گئی

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل کی ضمانت منظور کر لی گئی

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

خالصتان  تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا

خالصتان تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا